جوئے شیریں — Page 99
١٠٠ پاکبازی اور طہارت وقت کی پابندیاں قدر دانوں کو سبق ایسے پڑھاتی ہے نماز زندگی ہے نخل ایماں کی یہی آب حیات موت ہے ضائع اگر کوئی بھی جاتی ہے نماز اے خدا ہم کو عطا کر اور ہماری نسل کو نعمتیں اور بخشش میں جو جو بھی لاتی ہے نماز ہمارا فرض ہے کرنا دکھ کا پھر آگے چاہے وہ مانے نہ مانے اگر مانے کرم اس کا ہے ورنہ وہ جانے اور اس کا کام جانے خدا ہے غیب داں اور جاتا ہے کہ کیا ہیں نعمت میں اور تازیانے دعائیں کو سبھی ہوتی ہیں منظور یہ فرمایا حضویہ مصطفے نے مگر مل جائے جو مانگا ہے تو نے نہیں ٹھیکہ لیا اس کا خُدا نے کبھی ملتا ہے جو دنیا میں مانگو کبھی حقے کے کھلتے ہیں ترانے کبھی کوئی مصیبت دور ہو کہ بدل جاتے ہیں تلخی کے زمانے