جذبۃ الحق — Page 1
بسم الله الرحمن الرحیم نحمد الله الْعَظِيمِ وَنُصَلِّي وَنُسَلَّمَ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وجہ تالیف چونکہ اکثر حضرات بہت دنوں سے خاکسار سے اپنے احمدی ہونے کی رو مداد قلمبند کرنے کے لئے اشتیاق ظاہر کرتے تھے لیکن خاکسار موانع چند در چند کی وجہ سے اس کی تکمیل نہ کر سکتا تھا۔اب چونکہ زندگی کا خاتمہ نظر آتا ہے معلوم نہیں کہ کب پیغام اجل آجاوے۔لہذا ناچار نہایت محنت و کوشش سے باوجود لحوق کمال ضعف و نقاہت کے قلمبند کرتا ہوں تا کہ یادگار رہ جاوے اور طالبان حق کے لئے راہبر ہو۔اول اول تو یہ ارادہ تھا کہ کسی قدر بسط کے ساتھ لکھوں۔لیکن اس وقت بوجہ لحوق امراض گوناگوں و کمال ضعف و نقاہت نہایت مختصر لکھتا ہوں کہ ما لا يذNAWALANGUAGE GALANGANA KA : كله ل مشهور ہے ومن الله التوفيق۔جانتا چاہئے کہ سابق میں خاکسار اپنے والد ماجد مرحوم و مغفور سے جو حضرت شاہ محمد اسحاق محدث دہلوی مهاجر مکہ معظمہ قدس سرہ کے شاگرد تھے بیعت کر کے طریقہ محمدیہ میں جو حضرت سید احمد صاحب بریلوی قدس سرہ کا طریقہ ہے مسلک تھا۔اور حضرت سید احمد قدس سرہ تیرھویں صدی ہجری کے مجد دامت محمدیہ علی نیھا الصلوۃ والتحیہ مانے جاتے تھے۔لیکن جب تیرھویں صدی آخر ہونے لگی اور چودھویں صدی آنے لگی۔تب خاکسار کو چودھویں صدی کے مجدد جدید کا خیال دامن گیر ہوا۔کہ عنقریب کوئی دوسرا مجدد ظاہر ہو گا۔اور اس بارے میں کچھ تجتس و شخص بھی عمل میں لایا۔کیونکہ ہر ایک صدی کے