جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 98 of 143

جنت کا دروازہ — Page 98

98 یہ حکم مجھ پر ناگوار گذرا۔جس سے مجھ کو معلوم ہو گیا۔کہ میرے حج تمام کے تمام خواہش نفسانی کے ماتحت تھے۔( تذکرۃ الاولیاء صفحہ 248 از فریدالدین عطار متر جم شیخ غلام علی اینڈ سنز لاہور ) جہاد پر فضیلت ایک شخص حضور ﷺ کے پاس آیا اور کہا میں آپ کے پاس ہجرت کی بیعت کرنے کے لئے آیا ہوں اور والدین کو اس حال میں چھوڑ آیا ہوں کہ وہ رو ر ہے تھے آپ نے فرمایا لوٹ جا اور ان کو جا کر ہنسا جیسا کہ انہیں رلایا ہے۔(نسائی کتاب البيعة باب البيعه على الهجرة حديث 4093) حضرت معاویہ بن جاہمہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والدہ جاہمہ حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا یا رسول اللہ میں جہاد میں شرکت کرنا چاہتا ہوں اور آپ سے رہنمائی لینے آیا ہوں۔حضور نے فرمایا کیا تیری ماں موجود ہے انہوں نے کہا ہاں فرمایا پھر اس کی خدمت میں لگ جا۔کیونکہ جنت اس کے قدموں تلے ہے۔(سنن نسائی کتاب الجہاد باب الرخصة التخلف لمن له والدة حديث 3053) والدین کی خدمت کا جہاد ایک شخص نے حضور سے جہاد بالسیف میں شامل ہونے کی اجازت مانگی۔حضور نے پوچھا کیا تیرے والد بین زندہ ہیں اس نے کہا ہاں یا رسول اللہ فرمایا پھر جا اور ان کی خدمت ( کا جہاد ) کر ( بخاری کتاب الجهاد باب الجهاد باذن الابوين حديث نمبر (2782