جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 6
ان الله عِنْدَ أقْوَامٍ نِعَمَّا اَفَرهَا عِندَهُم مَا كَانُوا فِى حَوَائِجِ الْمُسْلِمِينَ مَا لَمْ يَمَلُّوهُمْ، فَإِذَا مَلُوهُمْ نَقَلَهَا إِلَى غَيْرِهِمْ۔رواه الطبراني " st ١٦٩ الترغيب والترهيب الجزء الرابع من مصرى ) یعنی اللہ تعالی کی کچھ نعمتیں قوموں کے پاس ایسی ہیں جنہیں وہ اُن کے ہاں اُس وقت تک باقی رکھتا ہے جب تک کہ وہ مسلمانوں کی ضروریات میں اُن کے کام آتی رہیں اور اُن سے اکتائیں نہیں۔پھر جب وہ اُن سے اُکتا جاتے ہیں تو وہ ان نعمتوں کو اُن سے لے کر اوروں کو دے دیتا ہے۔احمدیت کا بنیادی مقصد - خدمت اس ارشاد نبوی سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ہمارے سید و مولیٰ حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی زبر دست خواہش تھی کہ آپ کی پیاری اُمت کو ہمیشہ ایسے بے نفس خادم میتر آتے رہیں جو اپنے بھائیوں کی ہمدردی