جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 7 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 7

اور بھلائی میں پوری عمر نہایت مجز و انکسار سے سرگرم عمل رہیں۔اور دیر اصل سید الرسل صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دلی کرب و اضطراب ہی تھا جس نے ایک ظلماتی زمانہ میں جبکہ زوال امت اپنی انتہاء تک پہنچ گیا تھا، عرش الہی کو ہلا کر رکھ دیا اور خدا تعالیٰ نے اُس جلیل الشان نبی کے ایک فرزند جلیل یعنی حضرت سیح موعود علیہ السلام پر اپنی تجلی خاص فرمائی اور خدا کے حکم سے ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء کو جماعت احمدیہ کا قیام عمل میں آیا جس کا بنیادی نصب العین اور مقصد حیات ہی مسلمانان عالم کی خدمت ہے جیسا کہ آپ نے ۴ مارچ ۱۸۸۹ء کے اشتہار میں واضح فرمایا کہ :۔ه ن " یہ سلسلہ بیعت محض بمراد فراہمی طائفہ متقین یعنی تقوی شعار لوگوں کی جماعت کے جمع کرنے کے لیے ہے تا ایسے متقیوں کا ایک بھاری گروہ دنیا پر اپنا نیک اثر ڈالے اور اُن کا اتفاق السلام کے لیے