جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 59
۵۹ وہ مقدس مقام ہے جہاں پہ ہمارے آقا کا وجود لیٹا ہے، جس کی گلیوں میں محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پائے مبارک پڑھا کرتے تھے جس کے مقبروں میں آپ کے والہ وشیدا خدا تعالے کے فضل کے نتیجے میٹھی نیند سو رہے ہیں اُس دن سو کی انتظار میں کہ جب صور پھونکا جائے گا وہ لبيك کہتے ہوئے اپنے رب کے حضور حاضر ہو جائیں گے۔دو اڑھائی سو میل کے فاصلہ پر ہی وہ وادی ہے جس میں وہ گھر ہے جسے ہم خدا کا گھر کہتے ہیں اور جس کی طرف دن میں کم سے کم پانچ بار منہ کر کے ہم نماز پڑھتے ہیں اور جس کی زیارت اور حج کے لئے جاتے ہیں جو دین کے ستونوں میں سے ایک بڑا ستون ہے۔یہ مقدس مقام صرف چند سو میل کے فاصلہ پر ہے اور آجکل موٹروں اور ٹینکوں کی رفتا ر کے لحاظ سے چار پانچ دن کی مسافت سے زیادہ فاصلہ پر نہیں اور ان کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں۔وہاں جو