جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 58 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 58

۵۸ انجازی نشان دیکھو کہ سعودی مملکت کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے نہ صرف اس معاہدہ کے بداثرات سے بچا لیا بلکہ عرب کی سر زمین سے اس کثرت کے ساتھ معدنیات برآمد ہوئیں کہ اس کی کایا ہی پلٹ گئی جس نے مغربی دنیا کی آنکھوں کو بھی خیرہ کر دیا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى اِحْسَانِهِ اللهُمَّ زِدْ فَرد دوسری جنگ عظیم کے دوران جب محور کی فوجیں العالمین کے مقام تک پہنچ گئیں تو مصر براہ راست جنگ کی لپیٹ میں آگیا اور مشرق وسطی کے دوسرے ممالک خصوصا حجاز مقدس پر حملہ کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا۔اس پر حضرت مصلح موعود نے ۲۶ جون ۱۹۴۲ء کو مصر کے اسلامی کارناموں کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا :- " مصر کے ساتھ ہی وہ مقدس سرزمین شروع ہو جاتی ہے جس کا ذرہ ذرہ ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔نہر سویز کے ادھر آتے ہی آجکل کے سفر کے سامانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چند روز کی مسافت کے فاصلہ پر ہی