جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 37 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 37

۳۷ اس کی چارہ جوئی کریں۔حضرت اقدس کی اس تحریک کا مسلمانان ہند کی طرف سے انتہائی گرم ہوتی ہے خیر مقدم کیا گیا اور ملک کے نامی گرامی علماء ، افسر، وکلاء، تجار وغیرہ ہر طبقہ کے قریباً دو ہزار مسلمانوں نے وائسرائے ہند کے نام درخواست پر دستخط کر دیئے۔" ( آریہ دھرم قد ) اس موقع پر علی گڑھ تحریک کے بانی سرسید مرحوم کے بست راست نواب محسن الملک نے ۲ اکتوبر ۱۸۹۵ء کو مبیٹی سے تصور کی خدمت میں لکھا کہ :۔"۔۔۔۔۔خدا آپ کو اجر دے کہ آپ نے ایک دلی بوش سے مسلمانوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہا ہے۔یہ کام بھی آپ کا منجملہ اور بہت سے کاموں کے ہے جو آپ مسلمانوں کے بلکہ اسلام کے لئے کرتے ہیں۔۔۔۔۔آپ یقین رکھئے کہ میں ایسے کاموں میں جن سے اسلام پر جو حملے ہوتے ہیں وہ رو کے جائیں اور مسلمانوں کو جو تکلیف پہنچائی بھائی ہے اس میں تخفیف ہو دل و جان سے مدد کرنے کے لئے موجود ہوں ) (الحکم کے راگست ۱۹۳۴ رصد )