جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 38
۳۸ آپ کی دوسری آئینی تحریک تعطیل جمعہ کی نسبت تھی۔جب سے انگریز ہندوستان پر قابض ہوئے تھے ملک میں اتوار کی تعطیل جاری تھی اور مسلمان مجمعہ کے مقدس دن کی برکات سے بہت حد تک محروم تھے حضور نے یکم جنوری ۱۸۹۶ء کو مسلمانان ہند کی طرف سے وائسرائے ہند کے نام ایک اور اشتہار شائع کیا جس میں اسلامی نقطہ نگاہ سے جمعہ کی اہمیت واضح کرکے درخواست کی کہ وہ مسلمانوں کے لئے جمعہ کی تعطیل قرار دیں۔تبلیغ رسالت جلده من تا ۱۰) ص یہ تحریک حضور کے بعد حاجی الحرمین حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحب خلیفہ اسح الاول " کے عہد مبارک میں آپ کی جد و جہد اور توجہ سے ایک حد تک کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھیں پر اس دور کے مسلم اخبارات نے نہایت درجہ تعریفی الفاظ میں نوٹ لکھے۔(الکم ۱۴۰۷ را گست ۱۹۱۱ء مٹہ کالم ۳۰۲) قومی ، سماجی اور سیاسی خدمات اب میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی بعض عظیم الشان قومی ، سماجی اور سیاسی خدمات کا خلاصہ ذکر کروں گا :-