جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 36 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 36

آئینی و قانونی خدمات حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی آئینی و قانونی خدمات میں سے خاص طور پر مذہبی مباحثات کی اصلاح اور تعطیل جمعہ کی تحریکات ہمیشہ آپ زر سے لکھی جائیں گی۔آپ نے ناموس مصطفے کے دفاع کے سلسلہ میں ۲ ستمبر ۱۸۹۵ء کو بذریعہ اشتہاریہ تحریک اُٹھائی کہ انگریزی حکومت تعزیرات ہند کی دفعہ ۲۹۸ میں توسیع کرکے یہ قانون پاس کر ہے کہ آئندہ ہر فرقہ پابند ہوگا کہ وہ مذہبی مباحثات میں کوئی ایسا اعتراض نہ کرنے گا جو خود اس کی الہامی کتاب یا پیشوا پر وارد ہوتا ہے۔دوسرے یہ کہ فریق ثانی کی صرف اُن کتابوں پر تنقید کی جاسکے گی جو اس فریق کے نزدیک بھی مسلم ہوں۔اس نکے ساتھ ہی آپ نے مسلمانوں کی معتہ و سلمہ کتب کی فہرست بھی دی اور پھر دشمنان اسلام کو مخاطب کر کے فرمایا کہ یہ کتابیں چاہے دینِ اسلام کی کتابیں ہیں۔اگر آپ لوگ اب بھی اس نوٹ کے جاری ہونے کے بعد بھی باز نہیں آئیں گے تو یہ حرکت دل آزاری اور تو ہیں متصور ہوگی اور ہم مسلمانوں کو حق ہو گا کہ عدالت میں