جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 58 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 58

58 وو خواجہ حسن نظامی دہلوی صاحب کا بیان اخبار ” منادی میں یوں شائع ہوا:۔مرزا غلام احمد صاحب اپنے وقت کے بہت بڑے فاضل بزرگ تھے۔آپ کی تصانیف کے مطالعہ اور آپ کے ملفوظات کے پڑھنے سے بہت فائدہ پہنچ رہا ہے اور ہم آپ کے تبحر علمی اور فضیلت و کمال کا اعتراف کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔“ (اخبار منادی ۲۷ فروری ۴ مارچ ۱۹۳۰ء) مولوی عبد الماجد صاحب دریا آبادی لکھتے ہیں :۔”مرزا صاحب تو بہر حال اپنے تئیں مسلمان اور خادم اسلام کہتے ہیں اور مسیحیوں، آریوں ہلحدوں کے جواب میں سینکڑوں ہزاروں صفحے لکھ گئے ہیں۔( اخبار سچ ،بحوالہ پیغام صلح ۲۲ جنوری ۱۹۲۶ء) اخبار ” جیون نت میں دیو سماج کے سیکرٹری نے لکھا:۔وہ اسلام کے مذہبی لٹریچر کے خصوصیت سے عالم تھے، سوچنے اور لکھنے کی اچھی طاقت رکھتے 66 تھے۔کتنی ہی بڑی بڑی کتابوں کے مصنف تھے۔“ (بحوالہ البدر ۲ جولائی ۱۹۰۸ء) شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنے بعض انگریزی مضامین میں حضرت اقدس کی زندگی میں صاف صاف لکھا کہ:۔آپ جدید ہندی مسلمانوں میں سب سے بڑے دینی مفکر ہیں۔“ نواب محسن الملک: انڈین انکوائری جلد ۲۹ ستمبر ۱۹۰۰ ء ص ۲۳۷ بحوالہ الفرقان جون ۱۹۵۵ء) آپ سرسید مرحوم کے سیاسی جانشین اور آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے جنرل سیکرٹری تھے۔حضور کی خدمات کو سراہتے ہوئے ۲ اکتوبر ۱۸۹۵ء کو بمبئی سے مندرجہ ذیل مکتوب لکھا:۔در حقیقت دینی مباحثات و مناظرات ( میں ) جو دل شکن اور جیسی دردانگیزی با تیں لکھی اور کہی جاتی ہیں وہ دل کو نہایت بے چین کرتی ہیں اور اسے ہر شخص کو جسے ذرا بھی اسلام کا خیال ہو گا روحانی تکلیف پہنچتی ہے۔خدا آپ کو اجر دے کہ آپ نے ایک دلی جوش سے مسلمانوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہا ہے۔یہ کام بھی آپ کا منجملہ اور بہت سے کاموں کے ہے جو آپ مسلمانوں کے بلکہ اسلام کے لئے کرتے ہیں۔“ ( الحکم ۷ /اگست ۱۹۳۴ء ص ۹) شمس العلماء سید میر مہدی حسن مرحوم استاد علامہ اقبال:۔اپنے ایک مکتوب میں حضور کے زمانہ قیام سیالکوٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:۔