جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 59
59 اردنی تامل سے بھی دیکھنے والے پر واضح ہو جا تا تھا کہ حضرت اپنے ہر قول و فعل میں دوسروں سے ممتاز ہیں۔" پھر ایک ملاقات میں چشم پر آب ہو کر فرمایا:۔( بحوالہ سیرۃ المہدی حصہ اول ص ۲۷۰) افسوس ہم نے ان کی قدر نہ کی۔ان کے کمالات روحانی کو بیان نہیں کر سکتا۔ان کی زندگی معمولی انسان کی زندگی نہ تھی بلکہ وہ ان لوگوں میں سے تھے جو خدا تعالیٰ کے خاص بندے ہوتے ہیں اور دنیا میں بھی کبھی آتے ہیں۔“ علامہ اپنے ایک بیان میں لکھتے ہیں :۔۔( الحکم ۷ اراپریل ۱۹۳۴ء ص ۳) آپ عزلت پسند اور پارسار اور فضول ولغو سے مجتنب اور محتر ز تھے۔“ نیز لکھا:۔کچہری سے جب تشریف لاتے تھے تو قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہوتے تھے۔بیٹھ کر کھڑے ہو کر ٹہلتے ہوئے تلاوت کرتے تھے اور زار و قطار رویا کرتے تھے۔ایسی خشوع اور خضوع سے تلاوت کرتے تھے کہ اس کی نظیر نہیں ملتی۔“ 66 (سیرت المہدی حصہ اول ص ۲۷۰-۲۷۲)