جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 529 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 529

529 حضرت مسیح موعود کا کام آپ کے سپر د تھا۔حضرت اقدس کے چھ گروپ فوٹوز میں چار میں شامل ہونے کا آپ کو اعزاز ملا۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس فتح اسلام میں فرماتے ہیں۔وو حکیم صاحب مدوح جس قدر مجھ سے محبت اور اخلاص اور حسن ارادت اور اندرونی تعلق رکھتے ،، ہیں میں اس کے بیان سے قاصر ہوں وہ میرے بچے خیر خواہ اور دلی ہمدرد اور حقیقت شناس مرد ہیں۔۔۔(فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸) حضرت اقدس نے آپ کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے ازالہ اوہام میں فرمایا :۔حکیم صاحب اخویم مولوی حکیم نورالدین کے دوستوں میں سے ان کے رنگ اخلاق سے رنگین اور بہت با اخلاص آدمی ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ ان کو اللہ اور رسول سے سچی محبت ہے اور اسی وجہ سے وہ اس عاجز کو خادم دین دیکھ کر حب اللہ کی شرط کو بجالا رہے ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ انہیں دین کی حقانیت کے پھیلانے میں اس قدر وافر حصہ ملا ہے جو تقسیم ازلی سے میرے پیارے بھائی حکیم نورالدین صاحب کو دیا گیا ہے وہ اس سلسلہ کے دینی اخراجات بنظر غور دیکھ کر ہمیشہ اس فکر میں رہتے ہیں کہ چندہ کی صورت پر کوئی ان کا احسن انتظام ہو جائے چنانچہ فتح اسلام جس میں معارف دینیہ کی پنچ شاخوں کا بیان ہے انہیں کی تحریک اور مشورہ سے لکھا گیا تھا۔ان کی فراست نہایت صحیح ہے۔وہ بات کی تہ تک پہنچتے ہیں اور ان کا خیال ظنون فاسدہ سے مصفی اور مز کی ہے۔رسالہ ازالہ اوہام کے طبع کے ایام میں دو سو رو پیدان کی طرف سے پہنچا اور ان کے گھر کے آدمی بھی ان کے اس اخلاص سے متاثر ہیں اور وہ بھی اپنے کئی زیورات اس راہ میں محض اللہ خرچ کر چکے ہیں۔حکیم صاحب موصوف نے باوجودان سب خدمات کے جو ان کی طرف سے ہوتی رہتی ہیں۔خاص طور پر پہنچ روپے ماہواری اس سلسلہ کی تائید میں دینا مقرر کیا۔جزاهم الله خير الجزاء و احسن عليهم في الدنيا والعقبی۔“ ازالہ اوہام میں معاونت اشاعت میں کئی سو روپے ہوئے مستقل چندہ دہندگان میں بھی آپ کا ذکر ہے۔آئینہ کمالات اسلام کے عربی حصہ میں ذکر ” بعض الانصار کے تحت حضرت حکیم صاحب کا نام درج فرمایا ہے اور جلسہ سالانہ۱۸۹۲ء میں شامل ہونے والوں کی فہرست میں نمبر ۲ پر آپ کا نام درج فرمایا اسی طرح تحفہ قیصریہ اور سراج منیر کتاب البریہ اور آریہ دھرم میں اپنی پر امن جماعت اور چندہ دہندگان میں ذکر فرمایا ہے۔پھر انجام آتھم میں مباہلہ کے بعد ظاہر ہونے والے نشانات میں آپ کا ذکر فرمایا کہ 66 حکیم صاحب مال اور جان سے اس راہ میں ایسے ہیں کہ گویا محو ہیں۔“ نور القرآن نمبر ۲ میں امام کامل کی خدمت میں مصروف احباب میں آپ کا ذکر ہے۔