جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 463 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 463

463 ۹۔سیرت حضرت مسیح موعود مصنف :۔حضرت مولانا شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب صفحات :۔یہ کتاب چار جلدوں میں ہے جن کے کل صفحات ۶۳۹ ہیں۔سن اشاعت: طبع اول مورخہ ۱۹۲۴ء ناشر :۔احمد وجودی مشتمل ؟ اس کتاب کا حصہ اول حضرت مسیح موعود کی شکل مبارک ولباس و طعام اور مذاق طبیعت پرست حصہ دوم۔عیادت و تعزیت ، اخوت وخلت اور جو دوسخاو احسان وعطا پر مشتمل ہے۔حصہ سوم۔حضرت مسیح موعود کی جودوسخا، بے تکلف اور سادہ زندگی ، خدام کے ساتھ حسن سلوک۔حصہ چہارم۔کا مسودہ گم ہو جانے کی وجہ سے شائع نہیں ہو سکا۔نفس مضمون :۔یہ کتاب حضرت مسیح موعود کے شمائل و عادات اور اخلاق کے تذکرہ پر مشتمل ہے۔حصہ پنجم۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و شمائل ” دعاؤں کے آئینہ میں پر مبنی ہے۔یہ کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے مطالعہ کے لحاظ سے بہت عمدہ اور مفید ہے۔۱۰۔حیات طیبہ مصنف:۔حضرت شیخ عبدالقادر صاحب مرحوم سابق ( سوداگرمل ) صفحات: ۳۷۹ سن اشاعت: - ۱۹۵۹ طبع اوّل ناشر: حکیم مولوی عبداللطیف شاہد صاحب گجراتی نفس مضمون : حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے نے اس کتاب کی اشاعت پر تبصرہ کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ:۔یہ کتاب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے لٹریچر میں ایک بہت عمدہ اضافہ ہے۔غالباً ایک جلد میں حضرت مسیح موعود کی اس قدر جامع اور مرتب سوانح عمری اس وقت تک نہیں لکھی گئی۔واقعات کی حتی المقدور تحقیق و تدقیق اور ترتیب اور موقعہ بموقعہ مناسب تبصرہ جات نے اس کتاب کی قدر و قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔اور ضروری فوٹو بھی شامل ہیں۔کتاب کا مطالعہ کرنے والا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بلند و بالا شخصیت