جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 464 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 464

464 اور تبلیغ اسلام کے لئے ان کی والہا نہ جدو جہد سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔طباعت بھی اچھی ہے۔میرے خیال میں یہ کتاب اس قابل ہے کہ نہ صرف جماعت کے دوست اسے خود مطالعہ کریں۔بلکہ غیر از جماعت اصحاب میں بھی اس کی کثرت کے ساتھ اشاعت کی جائے۔ا۔تذکرہ سن اشاعت:۔پہلا ایڈیشن ۱۹۳۵ء ، دوسرا ایڈیشن ۱۹۶۵ء تیسرا ایڈیشن ۱۹۶۹ء اور چوتھا ایڈیشن ۲۰۰۴ء میں شائع ہوا۔صفحات: ۶۹۴ (چوتھا ایڈیشن) ناشر: نظارت تالیف و تصنیف جماعت احمدیہ قادیان و نظارت اشاعت ربوه نفس مضمون :۔یہ کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جملہ الہامات رؤیا وکشوف کا مجموعہ ہے۔اس کتاب کا مطالعہ حضرت مسیح موعود کی صداقت پر یقین کامل پیدا کرتا ہے۔جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات اور رویا وکشوف کا روز روشن کی طرح پورا ہونا دیکھتے ہیں تو دل خدا کی حمد سے بھر جاتا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے من جانب اللہ معمور ہونے پر کامل یقین ہو جاتا ہے۔پس اس کتاب کا مطالعه از دیا دایمان کے لئے بہت مفید ہوسکتا ہے۔۱۲۔حیات نور مصنف:۔مکرم مولا نا عبدالقادر صاحب مربی سلسله ( سابق سود گر مل ) صفحات : ۷۸۶ سن اشاعت : ۱۹۶۳ طبع اول ناشر: مکرم شیخ عبدالہادی زاہد صاحب نفس مضمون:۔یہ کتاب حضرت حافظ حکیم مولانا نورالدین صاحب بھیروی خلیفہ المسیح الاول کی سیرت وسواخ پر مبنی ہے۔جس کا مطالعہ انتہائی روح پرور اور ایمان افروز ہے۔