جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 462 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 462

462 ے۔اسوہ انسان کامل مصنف:۔مکرم مولانا حافظ مظفر احمد صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد مقامی ربوہ پاکستان تعداد صفحات : ۷۰۸ سن اشاعت: ۲۰۰۴ء ناشر: مصطفی اکیڈمی لاہور نفس مضمون :۔دراصل یہ کتاب آنحضرت کی سیرت طیبہ کے متعلق ہے۔جس میں آنحضرت کا مختصر سوانحی خاکہ اور آنحضرت کی قرآن کریم سے گہری محبت اور عشق کے مضامین کے علاوہ آنحضرت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مبنی روایات کو مختلف عناوین کے تحت بڑی خوبصورتی اور حسن ترتیب سے جمع کر دیا گیا ہے۔آنحضرت کی سیرت طیبہ کے مطالعہ کے لحاظ سے یہ کتاب بھی بہت عمدہ اور مفید ہے۔۸۔سیرت صحابہ رسول مصنف: مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد مقامی ربوہ پاکستان صفحات: ۵۷۲ سن اشاعت: طبع اول مارچ ۱۹۹۳ء طبع دوم۔دسمبر ۲۰۰۹ء ناشر: نظارت اشاعت صدرانجمن احمد یہ ربوہ نفس مضمون :۔آنحضرت نے فرمایا کہ اَصْحَابِی گا النَّجُومِ بِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمُ یعنی میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے تم جس کی بھی پیروی کرو گے تم ہدایت پاؤ گے۔پس اس نکیۂ نظر سے اس کتاب کا مطالعہ قارئین کیلئے بہت ہی مفید ثابت ہو سکتا ہے اور کامیابی کی راہوں پر قدم مارنے کی توفیق ملتی ہے۔اس کتاب میں انحضرت کے ۵۰ جلیل القدر صحابہ کی زندگی کے انتہائی ایمان افروز حالات و واقعات اور سیرت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔لہذا یہ کتاب ہر احمدی کے زیر مطالعہ رہنی چاہئے۔