جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 458 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 458

458 مادہ اورتفسیر کرنے کا ملکہ ہو جائے گا۔یہ بات مجھ سے حضرت اقدس علیہ السلام نے شاید پچاس مرتبہ کہی ہوگی۔“ (تذکرہ المہدی جلد اول صفحه ۲۴۴) یہ محض اللہ تعالی کا خاص فضل تھا کہ حضرت خلیفہ المسح الاول کے ان درسوں کا خلاصہ سلسلہ کے اخبارات بدر اور احکام میں ساتھ کے ساتھ آئندہ کے لئے محفوظ ہوتا چلا گیا۔علوم ومعارف کا یہ قیمتی خزانہ اخبارات کی فائلوں میں منتشر اور نایاب کتب کے صفحات میں بند تھا اور ٹی نسل کے لئے اس سے استفادہ کرنا مشکل تھا۔چنانچہ خلیفہ امسیح الرابع حضرت مرزا طاہر احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں ان گراں بہا دفینوں کو باہرنکال کر از سرنو مرتب کیا گیا اور انکم اور بدر میں شائع شدہ نوٹس کے علاوہ تفخیذ الاذہان کے شماروں۔حضرت خلیفہ اسیح الاول کی جملہ تصانیف۔خطبات جمعہ وعیدین۔خطبات نکاح اور تقاریر سے اس نادر تفسیری مواد کو الگ کر کے جمع کیا گیا اور پھر اسے ترتیب دے کر احباب کی ( حقائق الفرقان جلد اول پیش لفظ ) خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔مشتمل ہے۔حقائق الفرقان درج ذیل چار جلدوں پر سے ا۔جلد اول۔اس جلد میں سورۃ فاتحہ، سورۃ البقرہ اور سورۃ آل عمران کی آیات کی تفسیر و تشریح پر مبنی ہے۔۲۔جلد دوم۔یہ جلد سورۃ النساء، سورۃ المائدہ سورۃ الانعام،سورۃ الاعراف سورۃ توبہ ،سورۃ یونس، سورۃ ہود،سورة يوسف سورة الرعد سوة ابراہیم ، سورة الحجر سورۃ النحل اور سورۃ بنی اسرائیل، پر مشتمل ہے۔۔جلد سوم۔یہ جلد سورۃ الکھف ، سورۃ مریم ، سورۃ طہ سورۃ الانبياء،سورۃ الحج سورة المومنون ،سورة النور، سورة الفرقان،سورة الشعراء، سورة النمل، سورة القصص ، سورة العنكبوت، سورة الروم، سورة السجده، سورة الاحزاب، سورۃ سبا، سورة فاطر سورة يسٹین ،سورة الصفت ، سورة ص سورة الزمر سورة المؤمن ، سورة حم السجده سورة الشورى ،سورة الزخرف ،سورۃ الدخان سورة الجاثية ،سورۃ الاحقاف سورۃ محمد اور سورۃ الفتح پرمشتمل ہے۔۴۔جلد چہارم۔یہ جلد سورۃ الحجرات تا سورۃ الناس پر مشتمل ہے۔پس قرآن کریم کی کسی سورۃ یا آیت کا مضمون سمجھنے کے لئے حقائق الفرقان میں بیان فرمودہ تفسیر و تشریح کا مطالعہ بہت راہنما اور مفید ثابت ہوسکتا ہے۔تفسیر کبیر تفسیر کبیر کا تعارف کرواتے ہوئے مکرم سید عبدالحئی شاہ صاحب ناظر اشاعت تحریر فرماتے ہیں:۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کے مامور حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کو