جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 459 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 459

459 ایک عظیم نشان رحمت مصلح موعود کی بشارت دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ اسے علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا۔نیز فرمایا کہ: "کلام اللہ کا مرتبہ اس سے ظاہر ہوگا۔“ ( ناقل ) حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفتہ المسیح الثانی الصلح الموعود رضی اللہ عنہ کی تصنیف لطیف تفسیر کبیر اس مذکورہ خدائی بشارت کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت ہے۔یہ تفسیر قدیم وجدید قرآنی علوم کا ایک بیش بہا خزانہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے موجودہ زمانہ کی ضرورتوں کے مطابق ظاہر فرمایا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے تحریر فرمایا ہے کہ اس تفسیر کا بہت سا مضمون میرے غور کا نتیجہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا عطیہ ہے یہی وجہ ہے کہ اس کا مطالعہ اللہ تعالیٰ کی معرفت ، آنحضرت علی اور آپ کے آل و اصحاب رضوان اللہ علیہم کی محبت اور اسلام کے تابندہ مستقبل کے متعلق بصیرت عطا کرتا ہے۔ضور کی تحریرفرمود تفسیر کی پہلی جلد کتابی شکل میں ۱۹۴۰ء میں منظر عام پر آئی تھی اور اب تک اس کی گیارہ جلدیں شائع ہو چکی ہیں عرصہ دراز سے علوم و معارف کا یہ بیش بہا خزانہ نایاب تھا۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خصوصی توجہ اور ہدایات کی روشنی میں یہ مجموعہ دس جلدوں کے ایک سیٹ کی شکل میں شائع کیا جا رہا ہے۔اور مطالعہ اور تحقیق کرنے والے قارئین کی سہولت کے لئے ہر جلد کے آخر میں ایک مبسوط کلید مضامین نیز اسماء، جغرافیائی مقامات اور حل لغات کے مکمل انڈیکس شامل اشاعت کئے جار ہے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس تفسیر کی اشاعت کو دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر کرنے کا موجب بنائے۔“ ( تفسیر کبیر جلد اول بعنوان عرض ناشر ) تفسیر کبیر درج ذیل دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ا۔جلداول۔سورۃ فاتحہ اور سورۃ البقرہ کے رکوع نمبرا تارکوع نمبر ۹ تک کی تفسیر پر مشتمل ہے۔۲۔جلد دوم۔سورۃ البقرہ کے رکوع نمبر ۱۰ تا آخری رکوع کی تفسیر پر مشتمل ہے۔۳۔جلد سوم۔یہ جلد سورۃ یونس تا سورۃ ابراہیم کی تفسیر پرمشتمل ہے۔۴۔جلد چہارم۔اس جلد میں سورۃ الحجر، سورۃ انحل ، سورۃ بنی اسرائیل اورسورۃ الکہف کی تفسیر شامل ہے۔۵- جلد پنجم۔یہ جلد سورۃ مریم ،سورۃ طہ اور سورۃ الانبیاء کی تفسیر پر مشتمل ہے۔۶۔جلد ششم۔یہ جلد سورة الحج سورۃ المومنون ،سورۃ النور اور سورۃ الفرقان کی تفسیر پر بنی ہے۔۔جلد ہفتم۔یہ جلد سورة الشعراء سورة النمل سورۃ القصص اور سورۃ العنکبوت کی تفسیر پر مشتمل ہے۔جلد ہشتم:۔یہ جلدسورۃ النباء تاسورۃ البلد پارہ نمبر ۳۰ کی تفسیر پرمشتمل ہے۔۹- جلد نم۔یہ جلد پارہ نمبر ۳۰ کی سورۃ الشمس تا سورۃ الھمزہ کی تفسیر پر مبنی ہے۔