جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 456
456 ی کوئی تغیر یا تشریح بیان فرمائی ہے یاکسی مسلہ کا استنباط قرآن کریم کی روشنی میں کیا ہے یا قرآن کریم کی کسی آیت کا کوئی نکتہ بیان کیا ہے۔اس کو یکجا کر کے ادارۃ المصنفین ربوہ پاکستان نے درج ذیل آٹھ جلدوں میں شائع کر دیا ہے۔جلد اول۔سورۃ فاتحہ مکمل صورت میں یا اس کی کسی آیت کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جہاں کہیں بھی کوئی تفسیر و تشریح یا کسی آیت کے محاسن بیان کئے ہیں ان تمام کو جلد اول میں یکجائی طور پر بحوالہ شائع کیا گیا ہے۔جلد دوم۔اس جلد میں سورۃ بقرہ یا اس سورۃ کی کسی آیت کی بیان فرمودہ تفسیر و تشریح یکجا کر دی گئی ہے۔جلد سوم۔یہ جلدسورۃ آل عمران تا سورۃ النساء کی آیات کی تفسیر پر مشتمل ہے۔جلد چہارم۔یہ جلد سورۃ مائدہ تا سورۃ توبہ کی آیات تفسیر و تشریح پر مشتمل ہے۔جلد چہارم۔یہ جلد سورہ مائدہ تا سورۃ توبہ پر مشتمل ہے۔جلد پنجم۔اس جلد میں سورۃ یونس تا سورۃ کھف کی آیات کی تفسیر شامل ہے۔جلد ششم۔اس جلد میں سورۃ مریم تا سورۃ عنکبوت کی آیات کی تفسیر و تشریح شامل ہے۔تم۔یہ جلد سورہ روم تا سورۃ ڈرایت پر مشتمل ہے۔جلد ہشتم۔یہ جلد سور الطور تا سورۃ الناس کی آیات کی بیان فرمودہ تشریح وتفسیر پرمشتمل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کے لئے حکم و عدل بنا کر مبعوث کیا ہے اس لئے کسی بھی مسئلہ کو بیان کرنے کیلئے یا کسی بھی سوال کا جواب دینے کیلئے ہمیں سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قرآن کریم کی متعلقہ آیت کی بیان فرمودہ تفسیر اور تشریح اور استنباط کو اولیت دینی چاہئے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تفسیر القرآن کی ان جلدوں کا اکثر مطالعہ کرتے رہنا چاہئے۔-۲ حقائق الفرقان مکرم سید عبدائی شاہ صاحب ناظر اشاعت ربوہ نے حقائق الفرقان کا پیش لفظ لکھے ہوئے تحریر فرمایا کہ۔حضرت حاجی الحرمین مولانا حکیم نورالدین خلیفہ اسیح الاول کو خد تعالی کی آخری کتاب قرآن کریم سے جو غیر معمولی عشق اور اس کے علوم کے ساتھ جو فطری مناسبت تھی اس کا ذکر امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی متعدد تصانیف میں فرمایا ہے۔حضور فرماتے ہیں :۔میں نے کسی کے دل میں اس طرح قرآن کریم کی محبت نہیں پائی جس طرح آپ کا دل فرقان حمید کی محبت سے لبریز ہے۔(اردو تر جمه آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۸۶)