جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 455
455 جماعت احمدیہ کی اہم کتب کا تعارف حضرت مسیح موعود علیہ السام نے اپنی کتاب فتح اسلام ص ۱۲ پر سلسلہ عالیہ احمدیہ کی پانچ شاخوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔چنانچہ منجملہ ان شاخوں کے ایک شاخ تالیف و تصنیف کا سلسلہ ہے جس کا اہتمام اس عاجز کے سپرد کیا گیا ہے۔اور وہ معارف و دقائق سکھلائے گئے جو انسان کی طاقت سے نہیں بلکہ صرف خدا تعالیٰ کی طاقت سے معلوم ہو سکتے ہیں۔اور انسانی تکلف سے نہیں بلکہ روح القدس کی تعلیم سے مشکلات حل کر دیئے گئے۔“ (فتح اسلام ص ۱۲ روحانی خزائن جلد نمبر۳) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا عمومی تعارف باب دوم میں گزر چکا ہے نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کی فہرست بھی قبل ازیں باب دوم میں شامل کر دی گئی ہے۔دراصل اس بات میں شامل تمام کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور تحریرات و فرمودات کی ہی خوشہ چیں ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلا کے سلسلہ تالیف و تصنیف کا ہی ایک تسلسل ہے۔ا تفسیر القرآن حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی اصل غرض اور بنیادی مقصد قرآن کریم کی اشاعت اور قرآن کی حکومت کو دنیا میں قائم کرنا تھا۔یعنی قرآن کریم میں بیان فرمودہ ضابطہ حیات کے مطابق بنی نوع انسان کو زندگی گزارنے کی طرف دعوت دینا اور تلقین کرنا تھا۔کیونکہ قیامت تک پیدا ہونے والے تمام مسائل اور سوالات کا حل اس کامل اور مکمل کتاب میں موجود ہے۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہر مسئلے اور ہر معاملے کوحل کرنے کی بنیاد قرآن کریم پر رکھی ہے۔بے شک حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے با قاعدہ طور پر کوئی تفسیر کی کتاب نہیں لکھی تاہم اپنی ۸۵ سے زائد کتب میں تمام مسائل اور امور کو قرآن کریم کی روشنی میں بیان فرمایا ہے اور جو قرآن کریم کے حقائق و معارف آپ نے بیان فرمائے اس کی مثال گزشتہ چودہ سو سال میں نہیں ملتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتب، تقاریر، ملفوظات، لیکچرز، مباحثے، اشتہارات ، مکتوبات غرضیکہ آپ کی ہر ایک تحریر اور قول جو تحریری طور پر محفوظ ہو چکا ہے، میں جہاں کہیں بھی قرآن کریم کی کسی آیت