جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 372 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 372

372 قبل ازیں مجلس مشاورت میں صرف صدر انجمن احمدیہ کا بجٹ پیش ہوتا تھا مگر ۱۹۵۱ء سے تحریک جدید کا مطبوعہ بجٹ بھی پیش کیا جانے لگا۔ربوہ میں دفاتر تحریک جدید کی عمارت کی تعمیر ربوہ میں سیدنا امیر المومنین حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے اس مئی ۱۹۵۰ء کو دفاتر تحریک جدید کی مستقل عمارت کی بنیاد رکھی اور ۱۹ نومبر ۱۹۵۳ء کو اس کا افتتاح ہوا۔( بحوالہ تاریخ احمدیت جلد نمبر ۸ ص ۵۱ تا ۵۸ طبع اول ) اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اب ربوہ پاکستان میں تحریک جدید کی پہلی عمارت پرانی اور نا کافی ہونے کی وجہ سے گرا کر اس کی جگہ ایک عظیم الشان، دلکش اور پائیدارنی عمارت تیار ہو چکی ہے۔جو عصر حاضر کے تمام تر تقاضوں کے مطابق ہے۔اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔یہ عالیشان اور دیدہ زیب عمارت انشاء اللہ ایک لمبے عرصہ تک کافی ہوگی۔الحمد للہ علی ذلک عظیم الشان عمارت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلی تحریک جدید کی کی زیر نگرانی تعمیر کی گئی۔فجزاہ اللہ تعالیٰ احسن الجزاء چنده تحریک جدید چندہ تحریک جدید کی شرع مختلف ادوار میں حسب ضرورت مختلف مقرر ہوتی رہی ہے۔لیکن اب تحریک جدید کے کام کی غیر معمولی وسعت اور ضرورت کے پیش نظر اس کا معیاری وعدہ مالی وسعت اور استطاعت کے مطابق ہونا ضروری ہے۔تحریک جدید کا مالی سال یکم نومبر سے شروع ہو کر ۳۱ اکتو بر کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔دفاتر تحریک جدید دفتر تحریک جدید سے مراد شاملین تحریک جدید کی زمانی لحاظ سے تقسیم ہے۔یعنی ایک مخصوص عرصہ میں تحریک جدید کی مالی قربانی میں شامل ہونے والے ایک دفتر میں شمار ہوں گے جبکہ کسی دوسرے مخصوص عرصہ میں شامل ہونے والے کسی اور دفتر میں شمار ہوں گے۔اب تک دفاتر تحریک جدید کی تعدادہ ہو چکی ہے۔ایک دفتر کا کا عرصہ تقریباً 19 سال ہے۔تحریک جدید کا جب آغاز ہوا تو یہ عرصہ تین سال کے لئے تھی۔پھر مزید ہفت سالہ دور کا اضافہ کر دیا گیا۔یعنی نومبر ۱۹۳۴ء تک تحریک جدید کا دفتر اول کہلاتا ہے۔نومبر ۱۹۴۴ء کو جب پہلے دور کا اختتام ہونے لگا تو