جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 360 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 360

360 ۵ تبلیغ کی خاص سکیم میں مالی حصہ وو۔۔۔۔۔جماعت سے قربانی کا پانچواں مطالبہ یہ ہے کہ تبلیغ کی ایک سکیم میرے ذہن میں ہے جو 66 دوست اس میں بھی مالی لحاظ سے حصہ لے سکتے ہوں وہ لیں۔“ تبلیغی سروے ( خطبه جمعه فرموده ۲۳ نومبر ۱۹۳۴ء مطبوعه الفضل ۲۹ نومبر ۱۹۳۴ء) میں یہ چاہتا ہوں کہ وقف کنندگان سائیکلوں پر سارے پنجاب کا دورہ کریں اور اشاعت سلسلہ کے امکانات کے متعلق مفصل رپورٹیں مرکز کو بھجوائیں مثلاً یہ کہ کس علاقہ کے لوگوں پر کس طرح اثر ڈالا جاسکتا ہے کون کون سے بااثر لوگوں کو تبلیغ کی جائے تو احمدیت کی اشاعت میں خاص مددمل سکتی ہے کس کس گاؤں کے لوگوں کی کس کس جگہ کے احمدیوں سے رشتہ داریاں ہیں کہ ان کو وہاں بھیج کر تبلیغ ( خطبه جمعه فرموده ۲۳ نومبر ۱۹۳۴ء مطبوعه الفضل ۲۹ نومبر ۱۹۳۴ء) کروائی جائے۔“ ے۔وقف رخصت سرکاری ملازمین جن کی تین ماہ کی رخصتیں جمع پڑی ہوں یا قریب کے زمانہ میں جمع ہونے والی ہوں اور وہ سلسلہ کی خدمت کے لئے ان رخصتوں کو وقف کر دیں۔پھر ہم انہیں جہاں چاہیں تبلیغ کے لئے بھیج دیں۔ان کے متعلق میری سکیم یہ ہے کہ ان کو ایسی جگہ بھیجیں جہاں احمدی جماعتیں نہیں۔ان کو وہاں بھیج دیا جائے جہاں ان کی ملازمت کا واسطہ اور تعلق نہ ہو۔۔۔وہ اپنا خرچ آپ برداشت کریں ہم اس بات کو مدنظر رکھیں گے کہ انہیں اتنی دور بھیجا جائے کہ ان کے لئے سفر کے اخراجات برداشت کرنے مشکل نہ ہوں۔اگر کسی کو اور جگہ بھیجا گیا تو کسی قدر بوجھ اخراجات سفر کا سلسلہ برداشت کرلے گا اور باقی اخراجات کھانے پینے پہنے کے وہ خود برداشت کریں ان کو کوئی تنخواہ نہ دی جائے گی نہ کوئی کرایہ ، سوائے اس کے جسے بہت دور بھیجا جائے۔“ وقف زندگی وو ( خطبه جمعه فرموده ۲۶ را پریل ۱۹۴۰ء الفضل ۳ رمئی ۱۹۴۰ء) تم سے جس چیز کا مطالبہ کیا گیا اور جوا کیلا حقیقی مطالبہ ہے وہ تمہاری جان کا مطالبہ ہے نہ صرف تمہیں اس مطالبہ کو پورا کرنا چاہئے بلکہ ہر وقت یہ مطالبہ تمہارے ذہن میں مستحضر رہنا چاہئے۔