جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 346
346 نے مکرم سید طاہر احمد صاحب ( ناظر تعلیم ) کو ایوسی ایشن کا پیٹرن مقرر فرمایا اور مکرم سید عزیز احمد صاحب کو چیئرمین ف چیئر مین مقرر فرمایا۔۲۰۰۱ء سے مکرم سید غلام احمد فرخ صاحب کو چیئر مین مقرر فرمایا۔اور مکرم سید عزیز احمد صاحب کو وائس چیئر مین مقررفرمایا۔پاکستان میں اس وقت 4 شہروں میں مقامی مجالس قائم ہیں۔یعنی ربوہ، لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور واہ کینٹ۔یہ مقامی مجالس اپنے اپنے علاقہ میں طلباء اور کمپیوٹر پروفیشنلز کی راہنمائی اور رابطے کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دیتی ہے۔اس کے علاوہ ایسوسی ایشن کی ایک Mailing List بھی ہے جس میں ۵۰۰ سے زائد ممبران شامل ہیں اور وہ مندرجہ ذیل عناوین کے تحت ایک دوسرے سے رابطہ رکھ سکتے ہیں۔1- IT Job Posting 2-IT Job Requests 3- Technical Queries 4- Information & Knowledge Sharing 5- Student Counseling 6- Career Couseling 7- Announcments کچھ عرصہ سے مقامی مجلس مختلف ٹیکنیکل موضوعات پر پروفیشنل ورکشاپس منعقد کروا رہی ہیں۔جس سے ممبران کے علم میں ترقی اور بہتر روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ایسوی ایشن کو یہ توفیق عطا فرمائی کہ سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع" کی بیان فرمودہ " ترجمۃ القرآن کلاسز کی آڈیو کو MP3 فارمیٹ میں DVDS اور CDS کی صورت میں احباب جماعت کے استفادہ کے لئے پیش کیا۔۲۰۰۳ ء سے Best Chapter کی شیلڈ بھی بنوائی گئی ہے اور بالترتیب مندرجہ ذیل مجالس اس انعام کی حقدار قرار پائیں۔۱-۲۰۰۳ء ربوه ۲_۲۰۰۴ء ۲۰۰۵۳ء کراچی اور لاہور کراچی