جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 347
347 ۴۔۲۰۰۶ء ۵۔۲۰۰۷ء کراچی ربوه حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت پر اب ریاست ہائے متحدہ امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور کینیڈا میں بھی ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز کا قیام عمل میں آ گیا ہے۔آخر پر خاکساراس ایوی ایشن کے متعلق معلومات مہیا کرنے پر مکرم سید غلام احمد فرخ صاحب چیئر مین ایوسی ایشن آف کمپیوٹر پروفیشنلز پاکستان اور مکرم کلیم احمد قریشی صاحب جنرل سیکرٹری کا شکر یہ ادا کرتا ہے۔احمد یہ ہومیو پیتھک میڈیکل ریسرچ ایسوسی ایشن پاکستان ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کا قیام:۔ربوہ میں ہومیو پیتھک ایسوی ایش کا قیام حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ابتداء وقف جدید میں فضل عمر ہو میو پیتھک ریسرچ ایسوسی ایشن کے نام سے غالباً ۶۴ ۱۹۶۳ء میں کیا تھا۔جس کے حضور نے خود عہدیدار مقررفرمائے تھے۔حضور نے مکرم پروفیسر محمدابراہیم ناصر صاحب کو اس ایسوسی ایشن کا پہلا صدر مقر فرمایا اور مکرم ہومیوڈاکٹر ناصر احمد صدیقی صاحب کو فنانس سیکرٹری مقررفرمایا تھا۔حضور خود اس ایسوسی ایشن کے سر پرست اعلیٰ تھے۔یہ ایسوسی ایشن ہومیو پیتھی کی ترقی و ترویج کے لئے حضور کی راہنمائی اور سر پرستی میں کام کرتی رہی۔۱۹۸۷ء میں ربوہ میں پی۔ایچ۔ایم۔اے( پاکستان ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ) ربوہ برانچ کا قیام ہوا جس کا مکرم ہومیوڈاکٹر ناصر احمد صدیقی صاحب کو صدر مقرر کیا گیا۔اس دوران ربوہ میں مورخہ ۷ار اپریل ۱۹۸۷ء کو ایوان محمود میں ایک عظیم الشان سیمینار منعقد ہوا جس میں پاکستان کے مایہ ناز ہومیوڈاکٹر زقریباً ۳۰ کی تعداد میں شامل ہوئے۔اس سیمینار کے انعقاد کی باقاعدہ طور پر نظام جماعت سے اجازت لی گئی تھی۔اس کے بعد مکرم ہومیوڈاکٹر ناصر احمد صدیقی صاحب، مکرم ہومیوڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفر صاحب، ہومیو ڈاکٹر مکرم مولانا ابوالمنیر نور الحق صاحب اور ہومیو ڈا کٹر مکرم صوفی علی محمد صاحب نے باہمی مشاورت سے نظارت امور عامہ کی منظوری سے احمد یہ میڈیکل ریسرچ ایسوسی ایشن پاکستان کا قیام عمل میں لائے۔مورخہ یکم مئی ۱۹۸۷ء کو نظارت امور عامہ کے مقرر کردہ نمائندہ مکرم مولانا محمد صدیق صاحب مرحوم سابق انچارج خلافت لائبریری کی زیر صدارت نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔جس کے مطابق مکرم ہومیوڈاکٹر