جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 345
345 جدید ایجادات کا استعمال بھی جماعتی کاموں میں ہونے لگا۔اس لحاظ سے جماعت ہائے احمد یہ کینیڈا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب سے پہلے افراد جماعت کی تجنید اور چندہ جات کے حساب کا باقاعدہ کمپیوٹرائنز ڈریکارڈ رکھنا شروع کیا اور پھر مختلف جماعتوں میں اس کا استعمال ہونا شروع ہوا۔حضور کی ہدایات پر جماعت کے مرکزی دفاتر واقع ربوہ پاکستان میں بھی ایک مشتر کہ شعبہ کمپیوٹر قائم کیا گیا جس کا انچارج مکرم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کو بنایا گیا اور اس شعبہ کے سپر دصدر انجمن احمد یہ پاکستان اور تحریک جدید انجمن احمد یہ پاکستان کے جملہ کاموں کو کمپیوٹرائز کرنے کا کام ہوا۔۱۹۹۳ء میں مکرم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب جلسہ سالانہ یو کے میں شمولیت کے لئے لندن گئے اور وہاں انہوں نے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع سے درخواست کی کہ ایک ایسی ایسوسی ایشن بنانے کی اجازت دی جائے جو ان طلباء اور پروفیشنلز پر مشتمل ہو جو کمپیوٹر سائنس یا انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہیں۔چنانچہ حضور نے اس کی اجازت مرحمت فرمائی اور اس طرح ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز (AACP) کی بنیاد رکھی گئی۔اس سے پہلے کمپیوٹر پروفیشنلز IAAAE میں ہی شامل ہوتے تھے۔AACP کی منظوری کے بعد کمپیوٹر پروفیشنلز کو اکٹھا کرنے ، ان سے رابطہ رکھنے اور ایسوسی ایشن کے انتظامی Structure کو قائم کرنے کا اہم کام تھا۔مختلف رسائل میں اشتہارات دینے پر ۳۶ کمپیوٹر پروفیشنلز نے رابطہ کیا۔اس کے نتیجہ میں ایسوسی ایشن کے ممبران کی پہلی میٹنگ یکم دسمبر ۱۹۹۵ء کو دارالضیافت ربوہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب نے کی۔اس میٹنگ میں ایسوسی ایشن کے لئے آئین (Constitution) مرتب کیا گیا۔اس آئین کو مکرم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب نے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی خدمت اقدس میں منظوری کے لئے بھجوایا۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے آئین کی منظوری عطا فرمائی اور مکرم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کو ایسوسی ایشن کا پیٹرن مقرر فرمایا۔۶ ستمبر ۱۹۹۶ء کو ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔یہ اجلاس خلافت لائبریری ربوہ میں منعقد ہوا اور اس میں ۴۲ ممبران شامل ہوئے۔اس انتخاب کے نتیجہ میں مکرم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب چیئر مین منتخب ہوئے اور حضرت خلیفہ اسیح الرابع ” نے آپ کے انتخاب کی منظوری عطا فرمائی۔۱۹۹۶ء سے لے کر تقریباً ہر سال ایسوسی ایشن کو سالانہ کنونشن منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ملکی حالات کی وجہ سے ایک دو سال یہ کنونشن منعقد نہیں ہو سکا اور اسی طرح سالانہ ٹیکنیکل میگزین بھی ایسوسی ایشن کی طرف سے شائع ہوتار ہا ہے۔۱۹۹۹ء میں مکرم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کی شہادت کے بعد سیدنا حضرت خلیفہ المسح الرابع"