جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 344 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 344

344 گئی۔فضل عمر ہسپتال و طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے نابینا مجلس اور ان کے بیوی بچوں کا فری علاج کروانے میں ۲۵ /افراد کو مدددی گئی۔رپورٹ کے بعد مکرم مہمان خصوصی نے مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے اراکین مجلس میں انعامات اور گھڑیاں تقسیم کیں اور اپنے اختتامی خطاب میں مجلس نابینا ربوہ کے تمام اراکین کو اپنے آپ کو معاشرے کا مفید ،مستعد اور فعال رکن بننے سے متعلق قیمتی نصائح سے نوازا۔اختتامی دعا کے بعد تمام شرکاء کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی جبکہ بعد نماز مغرب مدعووین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔جس میں اہم جماعتی اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اختتام پر مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب جنرل سیکرٹری نے تمام مہمانوں اور منتظمین کا شکر یہ ادا کیا۔آخر پر دعا ہے کہ خدا تعالیٰ مجلس نابینا پاکستان کو بہتر سے بہتر پروگرام پیش کرنے اور خلیفہ وقت کی تو قعات پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (بحوالہ روزنامه الفضل اامئی ۲۰۰۹ ص۲) ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز پاکستان بیسویں صدی کی ایجادات میں سے کمپیوٹر ایک ایسی ایجاد ہے جس نے انسانی زندگی اور دستورالعمل پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے۔کمپیوٹر سے پہلے کی انسانی زندگی اور اس کے مقبول عام ہونے کے بعد کی انسانی زندگی میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔کمپیوٹر کے ذریعہ دنیا کے تمام کاموں میں حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے چاہے اس کا تعلق زراعت سے ہو یا انڈسٹری سے تعلیم سے ہو یا معاشیات سے۔اب کوئی دنیاوی کاروبار اس کے صحیح استعمال کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ افراد جماعت اور جماعتی ادارے بھی اس منفرد ایجاد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اپنے کاموں میں بہتری لائیں۔جماعت میں کمپیوٹر کے استعمال کی باقاعدہ تحریک سیدنا حضرت خلیفہ لمسیح الرابع نے ۱۹۸۲ء میں IAAAE کے سالانہ کنونشن کے موقع پر فرمائی تھی۔لیکن حضور کی ہجرت کی وجہ سے پاکستان میں تو اس کی طرف توجہ نہ دی جاسکی لیکن لندن میں چونکہ عموماً کمپیوٹر کا استعمال ہو رہا تھا اس لئے آہستہ آہستہ جماعتی کاموں میں کمپیوٹر کا استعمال ہونا شروع ہو گیا۔۱۹۸۵ء میں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے تحریک فرمائی کہ کمپیوٹر پر اردو نستعلیق لکھائی کے لئے احمدی وقف کریں اور اس طرح پر یس کے کاموں میں جماعت نے کمپیوٹر سے فائدہ اٹھانا شروع کیا۔حضور کے دور خلافت میں جماعت نے مغربی ممالک میں غیر معمولی ترقی کا آغاز کیا اور ساتھ ساتھ