جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 343 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 343

343 گئے۔علمی مقابلہ جات میں دینی و عام معلومات، حفظ قرآن، حفظ احادیث، مقابلہ تلاوت نظم، تقریر، بیت بازی، مشاہدہ معائنہ اور ورزشی مقابلہ جات میں لمبی چھلانگ کلائی پکڑ نا لمبا سانس ، الٹی گنتی گناه شخصی شناخت، میوزیکل چیئر ز، رسہ کشی نیز رسہ کشی نابینا VS مہمانان اور ثابت قدمی کے مقابلہ جات شامل ہیں۔دوران کلاس ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔اس مشاعرہ کے صدر مکرم لیق احمد صاحب عابد ایڈیشنل وکیل المال اول تحریک جدیدر بوہ تھے۔اسی طرح بیوت الحمد پارک ربوہ میں ایک پکنک بھی منائی گئی۔کلاس کی اختتامی تقریب مورخہ یکم جولائی ۲۰۰۹ء کو ایوان ناصر میں بعد نماز عصر منعقد ہوئی۔جس میں ممبران مجلس کے علاوہ دیگر معزز مہمانان نے بھی شرکت کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب ایڈیشنل ناظر تعلیم القرآن و وقف عارضی تھے۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم محمدمحمود طاہر صاحب مربی سلسلہ نے یکم جولائی ۲۰۰۸ء تا ۳۰ جون ۲۰۰۹ء کے دوران مجلس نابینا پاکستان کواحمدی نابیناؤں کی تعلیم، تربیت، فلاح و بہبود اور تفریح کے لئے جو کام کرنے کی توفیق ملی اس کی مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے صلى الله بتایا کہ دوران سال اہم جماعتی دنوں کی مناسبت سے ۵ تقاریب جلسه سیرة النبی ، جلسہ یوم مسیح موعود، یوم خلافت، یوم مصلح موعود اور عید ملن پارٹی منعقد کی گئیں۔قومی تہواروں کی مناسبت سے پروگرام یوم پاکستان، یوم آزادی، یکم جنوری ، یکم مئی ۳ دسمبر اور یوم معذوراں کے پروگرام قابل ذکر ہیں۔نیز ۱۵ اکتوبر کو سفید چھڑی کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی۔مورخہ ۳۱ مئی کو خلافت لائبریری میں رنگ بہاراں پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں نابینا حضرات نے خلفاء سلسلہ کے ساتھ اپنی حسین یادوں کو پیش کیا۔ربوہ میں موجود بزرگان سلسلہ کے ساتھ صحبت صالحین کے نکتہ نظر سے ۱۲ اجتماعی ملاقاتوں کے پروگرام عمل میں لائے گئے۔مجلس کی طرف سے دوران سال روز نامہ الفضل ربوہ میں ۳۵ /اعلانات ور پورٹس شائع کروائی گئیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں ۳۵ خطوط اور فیکسز ارسال کی گئیں۔مجلس نابینار بوہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مرکز اتحاد نا بینا فیصل آباد کے سالانہ اجلاس میں ۲۵ رکنی وفد شامل ہوا۔اسی طرح جھنگ کی مجلس عاملہ کی ۲ سہ ماہی میٹنگز میں ۲ رکنی وفد شامل ہوتا رہا۔خلافت لائبریری کے بلائنڈ زسیکشن میں روزانہ اوسط کے اراکین استفادہ کرتے رہے جبکہ مجلس نابینا کی ہفتہ وار میٹنگ میں اوسطاً حاضری ۱۵ سے ۲۰ تک رہی۔عیدین کے مواقع پر نظارت امور عامہ اور بعض دیگر مخیر حضرات کے تعاون سے نقدی، ۵ ۸سوٹ ،۱۲ جوڑے جوتے اور ۱۳۰ را فراد میں اشیاء خورونوش اور راشن تقسیم کیا گیا۔قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا گیا۔ضرورت مند اور مستحق اراکین کی مالی معاونت کی جاتی رہی۔غریب بچیوں کی شادی ، بیوہ ، یتامی اور معذور افراد کے لئے ۶۰ ہزار روپے دیئے گئے، اسی طرح مکان کی تعمیر کیلئے بھی حسب توفیق مالی مدد کی