جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 232
232 صیغه خزانه صدر انجمن احمدیہ میں جماعتی رقوم اور احباب جماعت کی امانتوں کا حساب و کتاب رکھنے کیلئے ایک علیحدہ شعبہ صیغہ امانت و خزانہ بھی قائم ہے۔شعبہ ترتیب ریکارڈ یہ شعبہ 2003ء میں قائم ہوا۔اور اس شعبہ کا کام صدر۔صدر انجمن احمدیہ کے دفتر کے ریکارڈ کو ترتیب دینا اور محفوظ کرنا ہے۔اس کا انچارج نائب ناظر ہوتا ہے۔شعبہ کمپیوٹر کمپیوٹر عصر حاضر کی سب سے زیادہ اہم اور ضروری ایجاد ہے۔یہی وجہ ہے کہ جولائی 2000ء میں یہ شعبہ قائم کیا گیا۔جس کا ایک نگران مقرر ہے۔جس کا کام صدر انجمن احمدیہ کے تمام شعبہ جات کے کام کی نوعیت وضرورت کے مطابق پروگرام بنانا اور تمام شعبہ جات کے کام کو کمپیوٹرائزڈ کرنا ہے۔منصوبہ بندی کمیٹی حضرت خلیفہ المی رحمہ اللہ تعالی نے ۱۹۸۳ء میں یہ میٹی قائم فرمائی تھی، جس کے قیام کا مقصد دعوت الی اللہ کی تمام ضروریات اور ذرائع مہیا کرنا ہے۔