جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 231 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 231

231 نظارت زراعت ا۔سلسلہ کے فرائض دربارہ زراعت کے لئے ایک نظارت ہے جس کا نام نظارت زراعت ہے اور اس کا انچارج ناظر زراعت کہلاتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۱ ۲۵) ۲۔جماعت کی زرعی ترقی سے متعلق ہر قسم کا کام اس نظارت کے سپرد ہوتا ہے۔احباب جماعت کو زرعی ترقی کے بارہ میں مشورہ دینا اور ضروری معلومات مہیا کرنا اور زمیندار احباب کا حسب ضرورت رابطہ کروانا اس نظارت کے سپرد ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۵۲) صدر انجمن احمدیہ کی زرعی اراضیات کی نگرانی اور ترقی کے لئے کوشش کرنے کا کام بھی اس نظارت کے سپر دہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۵۳) ۴۔اس نظارت کا یہ بھی فرض ہوتا ہے کہ صدر انجمن احمد یہ میں منظوری کے لئے پیش کرے اور سال کے اختتام پر گوشواره آمد و خرچ بھی پیش کرے۔( قاعدہ نمبر ۲۵۴) ۵- نظارت زراعت کے ذمدان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوتی ہے جوخلیفہ اسی کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔( قاعدہ نمبر ۲۵۵) شعبہ آڈٹ یہ شعبہ صدر انجمن احمدیہ کے تمام حسابات کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔آڈیٹر اس شعبہ کا انچارج ہوتا ہے۔آڈیٹر کا دفتر قطعی طور پر خود مختار ہوتا ہے اور کسی افسر کے ماتحت نہیں ہوتا۔یہ شعبہ صرف مالی امور کے ضمن میں نظارت بیت المال کے ماتحت ہوتا ہے اور انتظامی معاملات میں صدر صدرانجمن احمدیہ کے احکامات کا پابند ہوتا ہے۔شعبه محاسب دفتر محاسب صدر انجمن احمدیہ کے تمام شعبہ جات کے آمد وخرچ کا حساب رکھتا ہے۔اس شعبہ کا انچارج محاسب کہلاتا ہے۔اس دفتر کے توسط سے ہی انجمن احمدیہ کے خزانہ یا پاکستان یا دیگر ممالک میں ماسوائے ہندوستان کے کسی قابل اعتماد بنک یا بنکوں میں روپیہ جمع کروایا جا سکتا ہے۔یہ رقم انجمن کے قواعد کے مطابق برآمد کی جاتی ہے۔