جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 229
229 ایک رجسٹر میں ریکارڈ کرے۔نیز ان کی ایک مکمل فہرست مع نقشہ جات منظور شدہ لوکل باڈی اپنے دفتر میں محفوظ رکھے۔ہر نقشہ کی ایک نقل نظارت جائیداد اور خزانہ میں بھی محفوظ کرائے۔نیز ہر عمارت پر گاہے بگا ہے مرمت کے کام کا بھی ریکارڈ رکھے۔( قاعدہ نمبر ۲۳۶) تعمیراتی سامان کی خرید اور سٹور کا با قاعدہ ریکارڈ رکھنے اور تکمیل کے بعد بچا ہوا سامان نظارت جائیداد کے حوالے کرنے کی ذمہ داری بھی اس نظارت کی ہوتی ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۳۷) نظارت تعمیرات کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری ہوتی ہے جو خلیفہ المسیح کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔( قاعدہ نمبر ۲۳۸۰) نوٹ :۔فی الحال اس نظارت کا کام نظامت جائیداد کے ماتحت ہوتا ہے۔نظارت جائیداد واملاک ا۔سلسلہ کے فرائض دربارہ جائیداد و املاک کے لئے ایک نظارت ہے جس کا نام نظارت جائیداد و املاک ہے۔اس کا انچارج ناظر جائیداد و املاک کہلاتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۳۹) ۲۔صدر انجمن احمدیہ کی تمام جائیداد منقوله ( باستناء نقدی) وغیر منقولہ کا ہر قسم کا انتظام اس نظارت کے سپرد ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۴۰) نوٹ :۔وہ جائیداد جو کسی دوسری نظارت کے استعمال میں ہے وہ بدستور اسی نظارت کے انتظام میں رہتی ہے۔البتہ نظارت جائیداد اس کے متعلق عمومی نگرانی رکھتی ہے۔۳۔صدر انجمن احمدیہ کی جائیداد سے متعلق ہر قسم کے مقدمات کی پیروی اس نظارت کے سپرد ہوتی ہے اور جائز ہوتا ہے کہ پیروی مقدمات اور دیگر متعلقہ کا رروائی کے لئے صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے کوئی شخص بطور مختار عام یا مختار خاص مقرر کیا جاوے۔( قاعدہ نمبر ۲۴۱) ۴۔جائیداد وصدر انجمن احمدیہ کا خواہ وہ کسی نظارت کے استعمال میں ہو ایک مکمل ریکارڈ رکھنا اس نظارت کا فرض ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۴۲) ۵ - حسب ضرورت صدر انجمن احمدیہ کی جائیداد فروخت کرنے ،ٹھیکہ پر دینے اور لینے، کرایہ پر دینے اور لینے ، رہن رکھنے اور لینے، بیع کرنے یا کسی اور طرح منتقل کرنے یا حاصل کرنے کا انتظام بھی زیر ہدایات صد را مجمن احمد یہ نظارت جائیداد کے ماتحت ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۴۳)