جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 228
228 ۱۱۔نظارت بہشتی مقبرہ کے ذمدان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوتی ہے جو خلیفہ المسیح کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔( قاعدہ نمبر ۲۲۶) نظارت ضیافت سلسلہ کے فرائض دربارہ انتظام مہمانان کے لئے ایک نظارت ضیافت ہے۔اس کا انچارج ناظر ضیافت کہلاتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۲۷) سلسلہ کے مہمانوں کی رہائش اور خوردونوش وغیرہ کا انتظام نیز جلسہ سالانہ کا انتظامی کام اس نظارت کے سپر د ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۲۸) افسر جلسہ سالانہ کا فرض ہوتا ہے کہ وہ صدر انجمن احمدیہ کی سب پیشگیوں کا حساب ۲۸ فروری تک صاف کر دے خواہ اس کے لئے اسے جلسہ سالانہ کی بچی ہوئی اجناس اگر کوئی ہوں اس وقت سے قبل فروخت ہی کیوں نہ کرنی پڑیں۔( قاعدہ نمبر ۲۲۹) لنگر خانہ کا انتظام بھی اس نظارت کے سپر دہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۳۰) اس نظارت کا یہ بھی فرض ہوتا ہے کہ مہمانوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق نظارت تعلیم و نظارت اصلاح و ارشاد کے ساتھ خاص طور پر تعاون کرے۔( قاعدہ نمبر ۲۳۱) نظارت ہذا کا یہ بھی فرض ہوتا ہے۔اگر کوئی مشتبہ مہمان آئے تو اس پر نگاہ رکھے اور اس کے متعلق نظارت امور عامہ کو اطلاع دے اور اس سے خاص طور پر تعاون کرے۔( قاعدہ نمبر ۲۲۳۲) نظارت ضیافت کے ذمہ ان دیگر امور کی بجا آوری بھی ہوتی ہے جو خلیفتہ اسیح کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔( قاعدہ نمبر ۲۳۳) نظارت تعمیرات سلسلہ کے فرائض دربارہ تعمیرات وغیرہ کے لئے ایک نظارت ہے جس کا نام نظارت تعمیرات ہوتا ہے۔اور اس کا انچارج ناظر تعمیرات کہلاتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۳۴) سلسلہ کی ضروریات کے لئے جس قدرنئی عمارتیں پل اور راستے وغیرہ بنانے کی ضرورت پیش آوے یا موجودہ عمارتوں کی مرمت وغیرہ ہو سب اس نظارت کے متعلق ہوتی ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۳۵) اس نظارت کا فرض ہوتا ہے کہ عمارات سلسلہ کی دیکھ بھال اور نگرانی کرے اور عمارات کے مکمل کوائف