جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 227
227 نظارت بہشتی مقبره ا۔سلسلہ کے فرائض دربارہ انتظام وصایا اور بہشتی مقبرہ کے لئے ایک نظارت ہے جس کا نام بہشتی مقبرہ ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۱۶) بہشتی مقبرہ اور وصایا کے متعلق ہر قسم کے انتظام کے لئے مرکز سلسلہ میں ایک مجلس ہوتی ہے جس کا نام مجلس کار پرداز مصالح قبرستان ہوتا ہے۔بہشتی مقبرہ کے صیغہ کے لئے مجلس کار پرداز مصالح قبرستان کو ناظر صیغہ سمجھا جاتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۱۷) مجلس کار پرداز کے ممبر تعداد میں کم از کم پانچ ہوتے ہیں جن میں سے کم سے کم ہمیشہ ایسے دو نمبر رہنے چاہئیں جو علم قرآن و حدیث سے بخوبی واقف ہوں اور تحصیل علم عربی رکھتے ہوں اور سلسلہ احمدیہ کی کتابوں کو یا در کھتے ہوں۔( قاعدہ نمبر ۲۱۸) مجلس کار پرواز کے ممبران کا تقرر بمطوری خلیفہ ایسی ہوا کرتا ہے۔ممبران کی نامزدگی کا معاملہ صدر مجلس کار پرداز ہر سال کے شروع میں حضرت خلیفتہ اسیح کی خدمت میں پیش کرتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۱۹) ۵۔اس مجلس کا صدر۔صدرانجمن احمدیہ کا وہ ممبر ہوتا ہے جسے حضرت خلیفہ اسی مقرر فرماتے ہیں۔قاعدہ نمبر ۲۰۲۰) مجلس کار پرداز کا ایک سیکرٹری ہوتا ہے جس کا تقرر صدرانجمن احمد یہ بمنظوری خلیفہ اسیح کرتی ہے جو اس کے دفتری اور انتظامی امور کی نگرای کرتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۲۱)۔مجلس کار پرداز کے اجلاس میں صدر یا سیکرٹری کا موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔اگر کسی اجلاس کے وقت اس مجلس کا صدر کسی وجہ سے غیر حاضر ہو تو حاضر ممبران مجلس میں اپنے میں سے کسی ممبر کو اجلاس کے لئے صدر بنا سکتے ہیں۔( قاعدہ نمبر ۲۲۲) بہشتی مقبرہ میں موصیان کی تدفین خلیفہ مسیح کی اجازت سے ہوتی ہے اور خلیفتہ المسیح کی مرکز سے غیر موجودگی کی صورت میں یہ اجازت ناظر اعلیٰ سے حاصل کی جاتی ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۲۳) به تشخیص جائیداد مجلس کار پرداز مصالح قبرستان کے زیر انتظام ہوتا ہے۔جوقواعد وصیت منظور شعبہ کردہ خلیفہ اسیح کے مطابق عمل درآمد کرتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۲۴) ۱۰۔قواعد وصیت منظور کردہ خلیفتہ اسیح پر عمل درآمد کرنا اور کروانا مجلس کار پرداز کی ذمہ داری ہوتی ہے۔( قاعدہ نمبر ۲۲۵)