جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 214 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 214

214 والدین کی طرف سے مہیا کئے گئے تمام کوائف کا کمپیوٹر میں اندراج کیا جاتا ہے۔کوائف وغیرہ بصیغہ راز رکھے جاتے ہیں۔رشتہ کی خواہشمند فیملیوں کے لیے ان کے مطلوبہ کوائف یعنی عمر تعلیم ، قوم ، علاقہ وغیرہ کے لحاظ سے رشتے تجویز کیے جاتے ہیں۔ضائع نہ ہو۔رشتہ ناطہ کے سلسلہ میں فریقین کو تجاویز کوریئر سروس کے ذریعہ بھجوائی جاتی ہیں تا کہ وقت اور ڈاک کا رشتہ ناطہ کے کام میں تیزی لانے کے لیے حسب ضرورت فریقین سے بذریعہ فون بھی رابطہ کیا جاتا ہے۔(اس لیے کوائف بھیجوانے والے افراد اپنا فون نمبر ضرور درج فرمائیں) رابطے کے جدید ذرائع مثلاً فیکس اور E-mail کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔بیرونی ممالک سے اکثر کوائف بذریعہ فیکس یا E-mail موصول ہوتے ہیں۔بیرون ممالک میں رہنے والے احباب جماعت کو رشتہ کی تجاویز بتوسط ایڈیشنل وکالت تبشیر لندن فیکس کی جاتی ہیں۔رابطہ کیلئے نظارت اصلاح و ارشاد رشتہ ناطہ کے فون اور فیکس نمبر ز۔نیز E-mail ایڈریس درج ذیل ہیں۔فون نمبرز :۔6214276-6212477/047-047 -047 فیکس نمبر : 6213298-047 اور E-mail ایڈریس: rishta۔nata@gmail۔com ہے نظام جماعت کے متعلق راہنمائی کے لیے حضرت خلیفہ امسیح الرابع فرماتے ہیں:۔رشتوں کی تجویز میں جماعت محض راہنمائی اور تجویز کرے گی اپنی تسلی کرنا فریقین کا کام ہوگا۔جماعت کسی قیمت پر بھی وہ کردار ادا نہیں کرے گی جس میں رشتہ کی نا کامی کی ذمہ داری نظام جماعت پر عائد ہو۔جماعتی نظام مشورہ دے۔کوائف پیش کرے۔معلومات مہیا کرنے میں مدد دے“۔( مجلس مشاورت 1983ء) ۲۔رجسٹریشن سپرد ہے۔رشتہ ناطہ کے علاوہ نکاح فارموں کی رجسٹریشن اور میرج سرٹیفیکیٹ وغیرہ کا کام بھی نظارت ھذا کے ہدایات برائے رجسٹریشن و میرج سر ٹیفکیٹ رجسٹریشن : اعلان نکاح کے بعد تین ماہ کے اندر اندر نظارت اصلاح وارشاد رشتہ ناطہ ربوہ میں