جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 215 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 215

215 رجسٹریشن کروائی جائے۔رجسٹریشن کے لئے نکاح فارم دفتر میں لانے سے قبل غور سے چیک کر لئے جائیں تا کہ کسی کمی یا غلطی کی صورت میں وقت ضائع نہ ہو۔رجسٹریشن کے لئے چار اصل پر توں کا دفتر میں لانا ضروری ہے۔رجسٹریشن کے بعد دو پرت دفتر میں محفوظ رہیں گے اور دو پرت فریقین کو واپس کر دیے جائیں گے۔نکاح فارم پُر کرنے سے متعلق ہدایات نکاح فارم آپ کی اہم دستاویز ہے اس لئے اس کو انتہائی احتیاط سے پر کریں۔لڑکے اور لڑکی کے کوائف نام ولدیت اور تاریخ پیدائش وغیرہ برتھ سرٹیفیکیٹ / شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے مطابق درج کریں۔تحریر صاف اور خوشخط ہو۔اعلان نکاح سے مناسب وقت پہلے نکاح فارم مکمل کر لیں تا کہ اگر نکاح فارم میں کوئی کمی یا خامی پائی جائے تو درستی کے لئے وقت کی گنجائش ہو۔1۔ولایت: اپنے متعلقہ خانے میں Tick V کا نشان لگا ئیں۔نکاح فارم کے چار اصل پرت مکمل کرنے ضروری ہیں۔ولایت نکاح کا پہلا حق باپ کو حاصل ہے۔اگر باپ نہ ہو تو یہ فریضہ بھائی یا کوئی اور عزیز انجام دے گا۔جیسا کہ سیدنا حضرت مسیح موعود کے درج ذیل ارشاد میں بیان فرمایا گیا ہے۔اب دیکھو کہ یہ کس قدر انصاف کی بات ہے کہ جیسا کہ (-) نے یہ پسند نہیں کیا کہ کوئی عورت بغیر ولی کے جو اس کا باپ یا بھائی یا اور کوئی عزیز ہو خودبخود اپنا نکاح کسی سے کرلے ایسا ہی یہ بھی پسند نہیں کیا کہ عورت خود بخود مرد کی طرح اپنے شوہر سے علیحدہ ہو جائے“۔(چشمہ معرفت۔روحانی خرائن جلد 23 صفحہ 289) اگر کسی موقعہ پر ولایت کے سلسلہ میں کوئی مسئلہ در پیش ہو تو اعلان نکاح سے قبل نظارت اصلاح وارشاد رشتہ ناطہ سے راہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔2 وکالت اگر ولی نکاح کے موقع پر خود حاضر نہ ہو سکتا ہو تو اپنی طرف سے کسی کو وکیل مقرر کر دے لیکن ولی کے خانے میں خود ولی کے ہی دستخط ہوں گے ( گواہ بھی اسی جگہ کے ہوں جہاں ولی موجود ہے ) جس کیلئے فارم پر جگہ مقرر ہے نیز لڑ کا بھی اگر نکاح کے موقع پر خود حاضر نہ ہوسکتا ہوتو اپنی طرف سے کسی کو وکیل مقرر کر سکتا ہے۔اس کے لئے بھی فارم پر جگہ مقرر ہے۔