جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 212
212 مقامات کا تعین کرے اور جماعتوں میں بھجوائے۔وفود سے اس عرصہ میں پیش آنے والے تجربات و مشاہدات کی رپورٹیں حاصل کرے۔ان رپورٹوں میں اگر کوئی قابل ذکر امرکسی دوسری نظارت کے متعلق ہو تو اس کی اطلاع کرے۔( قاعدہ نمبر ۱۳۷) ۲- نظارت اصلاح وارشاد ( تعلیم القرآن و وقف عارضی ) کے ذمدان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوتی ہے جو خلیفتہ اسیح کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔( قاعدہ نمبر ۱۳۸) ایڈیشنل نظارت اصلاح وارشاد برائے رشتہ ناطہ یہ شعبہ پہلے نظارت اصلاح و ارشاد مرکزیہ کے ساتھ منسلک تھا مگر اپریل ۲۰۰۵ء میں اسے الگ نظارت کا درجہ دے دیا گیا۔ا۔یہ نظارت احباب جماعت کی رشتہ ناطہ کے سلسلہ میں راہنمائی اور مدد کرتی ہے۔اور فریقین میں رابطے کا انتظام کرتی ہے۔۲۔نیز شریعت اور نظام جماعت کے مطابق رشتے ناطے قائم کرنے میں احباب جماعت کو تلقین اور ان کی راہنمائی کرتی ہے۔۔اس کے علاوہ نکاح فارم کا ریکارڈ بھی اس نظارت کے ذمہ ہوتا ہے۔اور حسب ضرورت افراد جماعت کو میرج سرٹیفیکیٹ مہیا کرتی ہے۔اور ایمبیسوں کی طرف سے بھجوائے گئے نکاح فارموں اور میرج ٹیفیکیٹس کی تصدیق کرتی ہے۔اس سلسلہ میں نظارت رشتہ ناطہ کی طرف سے شائع کردہ ایک مضمون پیش کیا جاتا ہے۔تعارف شعبہ رشتہ ناطہ اور بعض توجہ طلب امور رشتہ ناطہ کے کام کا آغاز خود حضرت مسیح موعود کے مبارک اور مقدس ہاتھوں سے ہوا۔آپ نے اس کے آغاز کے وقت بذریعہ اشتہار یہ اعلان فرمایا۔چونکہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم اور اس کی بزرگ عنایات سے ہماری جماعت کی تعداد میں بہت ترقی ہو رہی ہے۔اس لئے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ ان کے باہمی اتحاد کے بڑھانے کے لئے اور نیز ان کو اہل اقارب کے بداثر اور بدنتائج سے بچانے کے لئے لڑکیوں اور لڑکوں کے نکاح کے بارے میں کوئی احسن انتظام کیا جائے اس لئے میں نے انتظام کیا ہے کہ آئندہ خاص میرے