جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 211 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 211

211 دشیں صحیح کام کرتی ہیں اور درست طور پر استفادہ وغیرہ نظارت اصلاح وارشاد کی ذمہ داری ہوتی ہے۔( قاعدہ نمبر ۱۳۰) ۱۸۔نومبائعین کی تربیت کرنا انہیں جماعتی نظام کا حصہ بنانا۔مالی نظام میں شامل کرنا وغیرہ بھی اس نظارت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔( قاعدہ نمبر (۱۳) اصلاحی کمیٹی اسی نظارت کے ماتحت کام کرتی ہے۔۱۹۔نظارت اصلاح ارشاد کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوتی ہے جو خلیفتہ المسیح کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔( قاعدہ نمبر ۱۳۲) ایڈیشنل نظارت اصلاح وارشاد مقامی اس نظارت کا کام بھی اصلاح وارشاد کا ہی ہے۔انتظامی طور پر کام میں بہتری لانے کیلئے درج ذیل اضلاع کا الگ یونٹ بنایا گیا ہے۔مذکورہ بالا تمام کام اس نظارت کے تحت سرانجام پاتے ہیں۔ا۔سرگودھا۔۲۔خوشاب۔۳۔ٹو بہ ٹیک سنگھ۔۴۔جھنگ۔۵۔فیصل آباد۔۶۔شیخوپورہ۔۷۔گوجرانوالہ۔۸۔نارووال۔۹۔سیالکوٹ۔۱۰۔حافظ آباد۔۱۱۔ننکانہ صاحب ایڈیشنل نظارت اصلاح وارشاد ( تعلیم القرآن ووقف عارضی) ا۔سلسلہ کے فرائض دربارہ تعلیم القرآن و وقف عارضی کے ادا کرنے کے لئے ایک نظارت اصلاح و ارشاد (تعلیم القرآن و وقف عارضی ہے اور اس کا انچارج ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد ( تعلیم القرآن و وقف عارضی ) کہلاتا ہے۔( قاعدہ نمبر۱۳۳) ۲۔اس نظارت کا فرض ہوتا ہے کہ احمدی مرد و زن کو قرآن مجید ناظرہ پڑھنے اور ترجمہ سیکھنے اور حتی المقدور قرآن مجید کے حقائق و معارف سیکھنے کی ترغیب دلائے۔( قاعدہ نمبر ۱۳۴) ۳۔اس نظارت کا فرض ہوتا ہے کہ قرآن مجید کی صحت تلفظ کے ساتھ تلاوت کے لئے کلاسز کا اہتمام کرے اور ایسے اساتذہ تیار کئے جائیں جو دیگر احباب کو بھی قرآن مجید صحت تلفظ کے ساتھ تلاوت کرنا سکھا سکیں۔( قاعدہ نمبر ۱۳۵) ۴ فضل عمر تعلیم القرآن کلاس کی نگرانی و انتظام کرنا بھی اس نظارت کے سپرد ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۱۳۶) ۵۔اس نظارت کا فرض ہوتا ہے کہ واقفین عارضی کے حصول کا انتظام کرے۔ان کے وفود بنا کر مناسب