جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 143 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 143

۱۴۳ آدمی کتاب لے کر آئیں گئے۔اور اُس نے کہا کہ کاش کہیں اُس وقت تک زندہ رہوں۔بعد میں مجھے خیال ہوا کہ غالباً قودی سے مراد قادیان ہی ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔با تبت کا سفر۔۱۹۳ء کے اخیر اور ۱۹۰۴ء تک میرا اسفر تبت میں تھا۔گیانی یاری نیگا لمانہ شہروں میں پھرا۔یہاں مسلمان بہت کم ہیں۔زیادہ آبادی بدھ مت والوں کی ہے اور بت پرست بھی بہت ہیں۔لہا سہ شہر میں مسلمان بھی ملے جنہوں نے بہت اظہار محبت کیا۔اور یہ لوگ تاجر تھے اور ان کی تجارت چین اور کشمیر سے ہے اور چینی مسلمان بھی ہم سے ملے۔ایک روز انہوں نے ہم سے حضرت مرزا احمد اللہ نہیں کران کا رحمتہ اللہ علیہ کی نسبت بھی دریافت کیا۔میں نے کہا میں نہیں جانتا کہ ان کا کیا مذہب ہے۔ہمارے علماء تو اُن کو گالیاں دیتے ہیں اور کافر کہتے ہیں۔ایک چینی کپتان نے بار بار حضرت مرزا احمد رحمہ اللہ کی عمر، علم ، خاندان اور دھو سے کے مرزا متعلق دریافت کیا مگر میں نے اور بھی بد مزاجی سے جواب دیا کہ کیوں بار باران کا ذکر کرتے ہو۔وہ امام مہدی اور عیسی ہونے کے دعویدار ہیں۔یہ کپتان بہت ہنسا اور کہنے لگا کہ شہر جنگ میں جانتا تھا کہ آپ بہت عقلمند اور بہاندیدہ آدمی ہیں لیکن اب معلوم ہوا کہ آپ بھی مرض تعقیب میں مبتلا ہیں۔کیا آپ میرے اس سوال کا جواب دیں گے کہ امام مہدی جب آوے گا تو انسان ہوگا اور انسانی صورت رکھتا ہوگا یا صورت دیگر۔بات تو دعویدار کے دعوئی کی ہے۔میں کچھ ناراض سا ہو گیا ایک چینی کپتان نے اظہار محبت سے مجھے راضی کر لیا۔اور یہ سلسلہ گفتگو ختم ہوا۔