اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 16
16 عالم کشف و رویا میں بعض ایسے نظارے بھی اولیاء اللہ کو دکھائے جاتے ہیں جو اگر مادی دنیا میں رونما ہوں تو خلاف شریعت قرار دیے جائیں۔۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنحضرت ﷺ کی امت میں پیدا ہونے والے پہلے بزرگوں کو بڑے بڑے مقامات سے نوازا گیا۔اور انہوں نے اپنی شان کے متعلق بڑے بڑے دعاوی کیے جو آنحضرت ﷺ کے فیض روحانی کی برکت کا کرشمہ ہے۔۵۔بعض اوقات خواب میں دکھائی دینے والی بعض چیزیں خارج میں مادی صورت بھی اختیار کر لیتی ہیں جیسا کہ اولیائے امت کے روحانی تجربوں اور مشاہدوں سے ثابت ہے۔۔علماء ظواہر نے اپنی بے بصیرتی کی وجہ سے ہمیشہ ہی بزرگان امت پر ان کے زمانہ میں کفر کے فتو اے عائد کیے۔ے۔خاتم الاولیاء کے معنی ولیوں کے سردار اور خاتم الانبیاء، کے معنی نبیوں کے سردار کے ہیں۔حیض کا استعارہ گذشتہ صوفیوں اور بزرگوں کے ہاں زیر استعمال رہا ہے لہذا اس کا مذاق اڑانا دنیائے تصوف کے رموز اسرار سے قطعی نا واقعی کی دلیل ہے۔۹۔بعض کرامات جن کی بناء پر حضرت بانی جماعت احمدیہ پر اعتراض کیا جاتا ہے ان کے نمونے ہمیں پہلے اولیاء کی زندگی میں بھی ملتے ہیں۔۱۰۔کسی شخص یا مقبرہ کے بہشتی قرار دئیے جانے کا انکشاف پہلے بزرگوں پر بھی ہوتا رہا ہے۔ا۔بعض مقامات کی زیارت، گذشتہ بزرگوں کے اقوال کے مطابق ظلی حج کا رنگ