اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 15
15 تائید یا اس پر اعتراضات کے جواب میں بہت سے حوالے ملتے ہیں جن میں سے بعض کا تذکرہ سلسلہ احمدیہ کی کتب کے علاوہ جماعت کے مشہور مناظر خالد احمدیت ملک عبد الرحمان صاحب خادم کی احمدیہ پاکٹ بک میں بھی موجود ہے۔احمد یہ لڑ پچر یا مناظرات میں تذکرۃ الاولیاء سے منقول جن بزرگوں کے اقوال و واقعات سے استنباط کیا جاتا رہا ہے۔ان کے نام یہ ہیں : حضرت امام جعفر صادق (المتوفی 148 0 765ء، حضرت حسن بصری (المتوفى 110 0 726ء) حضرت بایزید بسطامی ( المتوفى قریباً 261ھ 875، حضرت سری سقطی (المتوفی 253 ھ 867ء) حضرت سفیان ثوری (المتوفی 205ھ 821ء) حضرت امام ابو حنیفہ (المتوفى 150 0 767ء ) حضرت یحیی معاذ الرازی ( المتوفى 257 0 871ء) حضرت شبلی (المتوفی 334ھ 946ء ) حضرت ابوالحسن النوریؒ (المتوفی 297 ھ 910ء ) حضرت محمد بن علی احکیم الترندی (المتوفی 2255 869ء ) حضرت ابوبکر واسطی (المتوفی 308 921 ء ) حضرت رابعہ العدوى المتوفاة 185ھ 801ء ( حضرت ابو الفضل حسن سرخسی و حضرت ابوالحسن خرقانی (المتوفى 376ھ 986ء) حضرت جنید بغدادی" (المتوفى 9110298ء) حضرت حسین منصور ( المتوفی 309 922ء) حضرت ابوالقاسم نصر آبادی (المتوفی 0372 983ء) مندرجہ بالا بزرگوں کے واقعات واقوال سے ثابت ہوتا ہے کہ ا۔الہام مقبولان بارگاہ الہی کی علامت ہے۔۲۔خاکساری اور فروتنی، بزرگی و ولایت کا لازمی وصف ہے۔ع تذلل ہے رہ درگاه باری