اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 181 of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 181

تُؤْمِنُونَ بِاللهِ۔( سورۃ آل عمران آیت ۱۱۱) b ترجمہ تم بہترین امت ہو جو انسانوں کے فائدہ کے لئے نکالی گئی ہو۔تم اچھی باتوں کا حکم دیتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہو۔تمہاری فضیلت اس وقت تک ہے جب تک تم خدمت کرنے والا مزاج رکھتے ہو۔اگر تم خدمت خلق نہیں کرتے تو تمہیں اسلام یا امت مسلمہ کی طرف سے برتری کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔شراب نوشی اور جوئے کی ممانعت جب نشہ کی بات کی جائے تو ذہن عام طور پر ہیروئین اور کوکین کی طرف منتقل ہو جاتا ہے۔لیکن نشہ کے لفظ کو وسیع تر مفہوم میں لیا جائے تو اس میں شراب نوشی اور جوا دونوں شامل ہو جاتے ہیں۔کیونکہ لذت یابی کے ان ہر دو طریق کو معاشرہ بری نظر سے نہیں دیکھتا اس لئے انہیں بہت کم نشہ کا نام دیا جاتا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ شراب نوشی اور جو ا معاشرہ کی صحت اور سلامتی کے لئے کوئی اچھی علامات نہیں ہیں۔دنیا کے ایسے ممالک جہاں جُوئے کا اتنے وسیع پیمانے پر رواج نہیں وہاں بھی تقریباً ہر سطح پر لوگ چھوٹے بڑے اڈوں کی شکل میں جوئے کے شغل میں ملوث ہیں۔دوسرا بڑا نشہ شراب نوشی ہے جس کا شکار آج دنیا کے مختلف معاشرے ہو چکے ہیں۔قرآن کریم نے شراب نوشی اور جو ا دونوں کی ممانعت فرمائی ہے۔فرمایا: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُم ه و M016-0 mo الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَعَن الصَّلوة۔ج 181