احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 40
explaining the social and political implications of the issue۔ترجمہ: میرا ارادہ تھا کہ برطانوی لوگوں کو مخاطب کر کے ایک کھلا خط لکھوں تا کہ اس مسئلہ کے معاشرتی اور سیاسی مضمرات کی وضاحت کی جاسکے۔گویا اس تحریک کو مسلم لیگ میں پیش نہیں کیا گیا بلکہ اس کا مخاطب اصل میں برطانوی حکمران تھے۔یہ سوال قدرتی طور پر اُٹھتا ہے کہ اس مذہبی معاملہ میں کہ کون مسلمان ہے؟ انگریزوں کو درخواست کیوں پیش کی جا رہی تھی ؟ اب یہ دیکھتے ہیں کہ ان تحریروں میں احمدیوں کو غیر مسلم قراردینے کے حق میں کیا دلائل پیش کئے گئے؟ تو پہلی تحریر Muslims Qadianism and Orthodox کے شروع میں ہی علامہ اقبال نے واضح کر دیا "It must, however be pointed out at the outset that I have no intention to enter into any theological argument۔" ترجمہ: شروع میں ہی اس امر کا ذکر ضروری ہے کہ میر امذہبی دلائل دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔(Traitors of Islam) an analysis of Qadiani issue, by Allama Muhammad Iqbal, compiled by Agha Shorish Kashmiri, 1973 p 31-32) بہت خوب! گویا احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا مطالبہ برطانوی حکمران قوم سے کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سلسلہ میں کوئی مذہبی دلیل نہیں دی جائے گی۔یہ سوال اُٹھتا ہے کہ اگر اس سلسلہ میں علامہ اقبال نے قرآن کریم اور حدیث نبوی سے کوئی دلیل نہیں پیش کی تھی تو کیا کوئی دلیل پیش کی تھی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس سلسلہ میں انہوں نے ایک دلیل یہ ضرور پیش کی تھی کہ 40