احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 24
دے۔اس کے بھی حوالے درج کئے جار ہے ہیں۔(Muslims of Medieval Latin Christendom, c۔1050-1614,By Brian A۔Catlos, Published by Cambridge University Press۔p 224-227) (The Spanish Inquisition, 1478-1614 edited by Lu Ann Homza, Published by Hacket Publishing Company 2006, p 239) اس عدالتی فیصلہ میں صرف ناموں کی تبدیلی تک بس نہیں کی گئی۔جب سوچ تنگ نظری کی ڈھلوان پر پھسلنا شروع ہو جائے تو پھر پستیوں کی طرف سفر جاری رہتا ہے۔اس فیصلہ میں اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ احمدیوں کا لباس بھی مسلمانوں جیسا ہے۔جیسا کہ تفصیلی فیصلہ میں لکھا ہے: "Most of the minorities residing in Pakistan hold a separate identification in reference to their names and identity but according to the constitution one of the minorities do not hold a distinct identification due to their names and general attire which (page 169-170) leads to crisis۔" ترجمہ: پاکستان میں آبا دا اکثر اقلیتیں ناموں اور پہچان کے اعتبار سے علیحدہ حیثیت رکھتی ہیں مگر آئین کے مطابق ایک اقلیت ایسی ھے جو ناموں اور عمومی لباس کے اعتبار سے کوئی مخصوص پہچان نہیں رکھتی اور اس وجہ سے بحران پیدا ہورہا ہے۔اس حصہ پر کسی خاص تبصرہ کی ضرورت نہیں۔ہر شخص پڑھ کر خود ہی اپنی رائے قائم کر سکتا ہے لیکن یہ بات قابل توجہ ہے کہ ہزاروں پاکستانی گزشتہ چند سالوں میں دہشتگردی سے مارے گئے۔ملک قرضوں کی دلدل میں ڈوب گیا۔بین الاقوامی سطح پر تنہا رہ گیا۔سب اعتراف کر رہے ہیں کہ اندرونی اتحاد پارہ پارہ ہو چکا ہے۔خود حج صاحب اپنی تقریر 24