احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 23 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 23

1۔عبداللہ 2 کعب -3 - سلام -4 - اسد 5 رافع -6۔مالک 7۔یاسر 8۔خالد 9۔نافع 10۔زید سب جانتے ہیں کہ ان ناموں کے صحابہ بھی موجود تھے۔اور تاریخی طور پر ثابت ہے کہ مدینہ میں ایسے یہود بھی موجود تھے جو کہ اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے تھے مگر دل سے یہودی تھے۔حوالہ درج کیا جا رہا ہے۔ہر کوئی اپنی تسلی کر سکتا ہے۔لیکن کیا کوئی ایک بھی واقعہ ایسا پیش کر سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا ہو کہ اشتباہ ہوتا ہے اس لئے یہود مسلمانوں جیسے نام نہیں رکھ سکتے ؟ (سیرت ابن ہشام۔اردو ترجمہ از سید یسین علی حسنی، ناشر ادارہ اسلامیات مئی 1964 صفحہ 393 تا395) ان نظریات کا تعلق کس سے ہے؟ یہ تو ثابت ہو گیا کہ ان خیالات کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔پھر ایک سوال رہ جاتا ہے کہ ان نظریات کا خمیر آخر کہاں سے اُٹھا ہے؟ تاریخ ہمیں کیا بتاتی ہے؟ کہ ایسا کب ہوا کہ لوگوں کے نام حتی کہ ان کے خاندانی نام (Surname) بھی زبر دستی تبدیل کئے گئے ہوں۔جب ہم تاریخ کا جائزہ لیتے ہیں تو اس قسم کے واقعات ہمیں کیتھولک چرچ کے زیر سر پرستی چلنے والی Spanish Inquisition میں ملتے ہیں۔جب غرناطہ اور ویلنسیا کے مظلوم مسلمانوں کے مذہب کو زبر دستی تبدیل کرنا اور ان کی مساجد پر قبضہ کر کے چرچوں میں تبدیل کرنے کو کافی نہیں سمجھا گیا تھا۔اور انہیں یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنے نام بھی تبدیل کریں۔اس منحوس تحریک کا نقطہ آغاز یہ تھا کہ Pope Clement Vill نے بادشاہ کو اجازت دی تھی کہ اس کے لئے جائز ہے کہ وہ مسلمانوں سے کئے گئے تمام معاہدے توڑ 23