احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 312 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 312

بعض کے نزدیک مسجد کا لفظ ان تمام عبادت گاہوں پر چسپاں ہوتا ہے جہاں اللہ کی عبادت ہوتی ہو۔خواہ ان کا تعلق اسلام سے پہلے کے زمانے سے ہو یا بعد کے زمانے سے ہو۔اس کے برعکس 1984ء میں جسٹس آفتاب حسین صاحب کی سر براہی میں ہی وفاقی شرعی عدالت کے بینچ نے جو فیصلہ سنایا اس میں لکھا ہے۔The question whether places of worship of persons other than those who are followers of the Holy Prophet have been called in the Quran by the name of masjid is besides the point۔Islam has been the divine religion from the very beginning, i۔e۔starting with Adam۔If the word masjid has been used for the places of worship of those who belonged to the Ummah of some other Prophet and followed the then prevailing religion of Islam, it cannot be concluded that the name masjid was the name given to the places of worship of nonMuslims too۔" ترجمہ: یہ سوال کہ کیا قرآن کریم میں مسجد کا لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکاروں کے علاوہ کسی اور کی عبادت گاہ کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے غیر متعلقہ سوال ہے۔ابتدا سے یعنی حضرت آدم کے زمانے سے ہی اسلام آسمانی مذہب ہے۔اگر مسجد“ کا لفظ ان لوگوں کی عبادت گاہوں کے لئے استعمال کیا گیا تھا جو کہ کسی اور نبی کی امت سے وابستہ تھے اور اُس وقت کے رائج اسلام کی پیروی کر رہے تھے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ غیر مسلموں کی 312