احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 311 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 311

پیش نہیں کیا گیا کہ ان کی عبادت یا عبادت گاہ میں مداخلت کی گئی ہو۔یہ ثابت کرنا اور بات ہے کہ ان روایات کا آغاز اسلام سے ہوا تھا لیکن یہ نظریہ بالکل مختلف ہے کہ اسلام نے ان کو اس طرح مخصوص کر دیا ہے کہ کوئی غیر مسلم خواہ وہ قرآن اور احادیث پر ایمان لاتا ہو ان کو اپنی روحانی ترقی کے لئے استعمال نہ کر سکے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ 1978ء میں جسٹس آفتاب نے یہ فیصلہ دیا کہ قرآن کریم اور احادیث میں اس بات کی کوئی ممانعت نہیں کہ کوئی غیر مسلم اسلامی شعائر کو اپنائے اور 1984ء میں انہی جج صاحب نے یہ فیصلہ دیا کہ اسلامی تعلیم یہی ہے کہ کوئی غیر مسلم اسلامی شعائر کو نہیں استعمال کر سکتا اور اسلامی ریاست کا تو یہ فرض ہے کہ اس بات کو سختی سے روکے۔سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ان چھ سال میں اسلامی تعلیمات تبدیل ہو گئی تھیں ؟ پھر 1978ء میں اپنے فیصلے میں جسٹس آفتاب حسین صاحب نے لکھا: It therefore appears that the word 'Masjid' has been used in this verse in the sense of the place for worship of Allah۔Whatever may be the ground of revelation as stated by Ibn Kasseer the word 'Masjid' according to some opinion seem to pertain to all places of worship(where Allah is worshipped) whether before the advent of Islam or after۔۔۔(PLD 1978 Lahore 113 ) ترجمہ: چنانچہ معلوم ہوتا ہے کہ اس آیت میں مسجد کا لفظ ایسی جگہ کے لئے استعمال ہوا ہے جہاں اللہ کی عبادت کی جاتی ہو۔اس کی شان نزول کچھ بھی ہو جیسا کہ ابن کثیر نے لکھا ہے کہ 311