احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 11 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 11

کو مسلمانوں میں جذبہ جہاد ختم کرنے کے لئے کوئی شعبدہ بازیاں کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہو۔ایک شخصیت ہے جس کی دیانتدارانہ رائے اور خلوص سے سب واقف ہیں اور دشمن بھی اس کی دیانتدارانہ رائے کے معترف رہے ہیں اور یہ شخصیت قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت ہے۔جب پہلی جنگ عظیم اپنے آخری ایام میں داخل ہو چکی تھی تو اس وقت ایک تقریر میں قائد اعظم نے کہا تھا: "It may be said once for all that the people of India are proud to be a part of the British Empire and their loyalty is as true and firm as that of any other Britisher in any part of the Empire, not excluding Great Britian and there is no doubt that India will to the end stand faithfully by the British Empire"۔(The Works of Quaide Azam Mohammad Ali Jinnah Vol 3, compiled by Dr۔Riaz Ahmad, published by National Institute of Pakistan Studies Quade Azam University Islamabad 1998, p 364) ترجمہ: ہمیشہ کے لئے یہ کہ دینا مناسب ہوگا کہ ہندوستان کے لوگوں کو برٹش امپائر کا حصہ ہونے پر فخر ہے اور ان کی وفاداری اتنی ہی سچی اور مضبوط ہے جتنی کسی بھی برطانوی کی جو کہ برطانیہ عظمی سمیت ایمپائر کے کسی بھی حصہ میں رہتا ہو اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان آخر تک وفاداری کے ساتھ برٹش ایمپائر کے ساتھ کھڑا رہے گا۔کیا یہ سنت نبوی کی پیروی ہے؟ 4 جولائی 2018ء کو اسلام آباد ( پاکستان ) کی ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ کے اس 11