احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 10
میں سب سے پہلی قرار داد یہی منظور کی گئی کہ مسلم لیگ کے بنے کا اولین مقصد یہ ہے: مسلمانوں کے درمیان برٹش گورنمنٹ کی نسبت سچی وفاداری کا خیال قائم رکھا جائے اور اس کو بڑھایا جائے۔“ (Foundation of Pakistan Vol 1 compiled by Sharifuddin Pirzada p6 ) (Book of Reading on the history of the Punjab 17799 - 1947, Published by Research Society of Pakistan 1985, Copiled by Ikram Ali Malik) گویا مسلم لیگ کے قیام کا ایک اہم مقصد یہی تھا کہ مسلمانوں کو برطانوی حکومت کا وفادار رکھا جائے۔ان کے خلاف جہاد کا علم بلند کرنا اس تنظیم کا مقصد نہیں تھا۔اس پس منظر میں برطانوی حکومت کو کیا ضرورت پڑی تھی کہ ایک علیحدہ فرقہ بنائے جو پادریوں کے خلاف اور ان کے مذہب کے خلاف بھی سرگرم عمل ہو۔اور اس اجلاس میں مسلمان عمائدین نے پریس کو یہ اعلامیہ جاری کیا تھا: "Advantage and every safety of the Muhammedans lay in the loyalty to the Government۔So much was their cause bound up with the British Raj that they must be prepared to fight and die for the Government if necessary"۔(Foundation of Pakistan Vol۔1 compiled by Sharifuddin Pirzada p 13) ترجمہ: مسلمانوں کا تمام تر فائدہ اور حفاظت گورنمنٹ سے وفاداری سے وابستہ ہے۔ان کا مفاد برٹش راج سے اس طرح جڑا ہوا ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو انہیں گورنمنٹ کی خاطر لڑنے اور مرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔اگر تمام مسلمان اپنا مفاد اسی میں سمجھ رہے تھے کہ وہ ضرورت پڑنے پر انگریز گورنمنٹ پر جان بھی نچھاور کر دیں تو عقل اس بات کو قبول نہیں کر سکتی کہ انگریز حکومت 10