اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 360 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 360

360 نور القرآن نمبر 2 کی تصنیف پادری فتح مسیح جو فتح گڑھ ضلع گورداسپور کا رہنے والا تھا اس نے حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کو دو خط لکھے جس میں اس بد باطن نے رسول مقبول بیلیم کو گالیاں دیتے ہوئے امام الطيبين وسيد المعصومین پر شرمناک تہمتیں لگائیں۔ان گالیوں سے بھرے خطوط کا جواب حضور علیہ السلام نے کتاب ”نور القرآن حصہ دوم ) میں لکھا۔اس کتاب میں پادریوں کی بدر بانیوں اور گستاخیوں کا جواب الزامی رنگ میں دیا گیا ہے اور انجیل کے بیان کردہ یسوع مسیح کا فوٹو پیش کیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان پادری صاحبان کی طرف سے کی جانے والی گستاخیوں کے جواب میں سختی کا جو استعمال کیا ہے اس سلسلہ میں حضور فرماتے ہیں۔پادری عماد الدین کی کتابیں اور پادری ٹھا کر داس کی کتابیں اور صفدر علی کی کتابیں اور امہات المومنین اور پادری ریواڑی کا رسالہ جو ہمارے بھی بلا لیا ایم کی نہایت درجہ کی تو ہین اور تکذیب سے پر ہیں۔یہ ایسی کتابیں ہیں کہ جو شخص مسلمانوں میں سے ان کو پڑھے گا اگر اس کو صبت اور حلم سے اعلی درجہ کا حصہ نہیں تو بے اختیار جوش میں آجائے گا کیونکہ ان کتابوں میں علمی بیان کی نسبت سخت کلامی بہت ہے جس کو عام مسلمان برداشت نہیں کر سکتے۔چنانچہ ایک معزز پادری صاحب نے اپنے ایک پرچہ میں جو لکھنو سے شائع ہوتا تھا لکھتے ہیں کہ اگر 1857 ء کا دوباره آناممکن ہے تو پادری عماد الدین کی کتابوں سے اس کی تحریک ہوگی۔اب سوچنے کے لائق ہے کہ پادری عماد الدین کا کیسا خطر ناک کلام ہے جس پر ایک معزز مشنری صاحبہ رائے ظاہر کرتے ہیں اور گزشتہ دنوں میں میں نے بھی مسلمانوں میں ایسی تحریروں سے ایک جوش دیکھ کر چند دفعہ ایسی تحریریں شائع کی تھیں جن میں ان سخت کتابوں کا جواب کسی قدرسخت