اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 359 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 359

359 ضروری نہیں کہ کوئی مسیح باہر سے آوے بلکہ آپ کے سایہ میں پرورش پانا ایک ادنی انسان کو مسیح بناسکتا ہے جیسا کہ اس نے اس عاجز کو بنایا۔(چشمه مسیحی روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 389) نور الحق کی تصنیف حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مناظرہ کے بعد جو امرتسر میں ہوا تھا عیسائی پادری بہت گھبرا گئے۔اپنی ناکامی اور مفت کو مٹانے کے لئے نہایت دریدہ دہن اور زبان در ازشخص پاردی عمادالدین نے ایک کتاب ” تو زین الا قوال کے نام سے لکھی یہ نہایت ہی دل آزار اور اشتعال انگیز تھی۔اس میں بھی قرآن کریم اور رسول پاک مسلم پر ناپاک حملے کئے گئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں چند ہی دنوں میں اس کا نا قابل تردید جواب لکھا جس میں پادری عمادالدین کے علاوہ تمام مرتدیں اسلام پادریوں کو میدان مقابلہ میں آنے کے لئے للکارا۔اور اعلان کیا کہ اگر وہ سب مل کر بھی اس کتاب کا حقیقی جواب تین ماہ میں لکھ دیں تو انہیں پانچ ہزار روپیہ کا انعام دیا جائے گالیکن اگر وہ نہ تو جواب لکھیں اور نہ آنحضرت لیلی کی تو بین سے باز آئیں تو خدا کی ان پر لعنت ہو۔حضور کا یہ جواب 1894ء کے آغاز میں ”نور الحق حصہ اول کے نام سے طبع ہوا جو نہایت مقفی وسیع اور فصیح و بلیغ عربی زبان میں ہے۔اس کتاب کے لکھے جانے پر پادری عماد الدین نے گورنمنٹ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف اکسایا اس کے مقابل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ لوگ جو اسلام سے مرتد ہو گئے ہیں اور پادری بن گئے ہیں ان کو منع کیا جائے کہ وہ اپنے ساتھ مولوی کا لفظ لگائیں کیونکہ اس سے اسلام کے بدنامی ہوتی ہے۔اس طرح ہر لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان تو بین رسالت کرنے والوں کا مقابلہ کیا اور ان کو انہیں کے حربہ سے مقابلہ کرتے ہوئے انہیں شکست فاش دیدی۔