اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 269 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 269

269 مِن قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ اشْتَرَكُوا أَذًى كَثِيرًا وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِه ( سورة ال عمران آیت ۱۸۷) ترجمہ یہ ہے کہ خدا تمہارے مالوں اور جانوں پر بلا بھیج کر تمہاری آزمائش کرے گا اور تم اہل کتاب اور مشرکوں سے بہت سی دکھ دینے والی باتیں سنو گے سوا گر تم صبر کرو گے اور اپنے تئیں ہر ایک نا کر دنی امر سے بچاؤ گے تو خدا کے نزدیک اولوالعزم لوگوں میں ٹھہرو گے۔قرآن کریم کے اس فرمان کے ہوتے ہوئے وہ لوگ جونعوذ باللہ یہ گمان کریں کہ آنحضرت علی نے اس کے خلاف کوئی حکم دیا ہو گا وہ سخت غلطی پر ہیں۔اسلام نے تو ہمیشہ کی صبر کی تعلیم دی ہے اور ہمیشہ انصاف کو قائم کیا ہے۔